1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فلم نگری ممبئی کی سڑکوں پر دہشت، متعدد ہلاک

ڈوئچے ویلے، بون، شعبہ اُردو27 نومبر 2008

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارلحکومت ممبئی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے مختلف واقعات کے نتیجے میں کم از کم 80 افراد ہلاک جبکہ 250 زخمی ہوگئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/G2mG
ممبئی حملوں کے بعد ریاستی پولیس گشت کرتی نظر آئیتصویر: AP

بھارتی وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ نے ممبئی میں ہونے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو صورحال کا مقابلہ کرنے کے لئے مرکزی حکومت کی بھرپور مدد کا یقین بھی دلایا۔ وائٹ ہاٴوس نے بھی ممبئی حملوں کی شدید مزمت کی ہے۔

Anschläge und Schießereien in Indien Bombay
ممبئی حملوں میں زخمی ہونے والا ایک شخصتصویر: AP

مسلح افراد کے حملوں کا ہدف اقتصادی مرکز ممبئی کے کئی مشہور ہوٹل، ریلوے سٹیشن اور گیس سٹیشن تھے۔ حکام کے مطابق موٹر گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے جنوبی ممبئی میں ہوٹل تاج اور اوبرائے کے باہر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے پوری ممبئی میں دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔

ممبئی میں مختلف حملوں کے وقت ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ولاس راٴو دیش جنوبی ریاست کیریلا کے سرکاری دورے پر تھے۔ حملوں کے پیش نظر دیش مکھ کو اپنا دورہ منسوخ کرنا پڑا۔ وزیر اعلیٰ ولاس راٴو دیش مکھ نے بھارتی نجی ٹیلی ویژن چینل سی این این۔ آئی بی این کو بتایا: ’’ صورتحال گھمبیر ہے۔ میں ممبئی کے لوگوں سے اپیل کروں گا کہ وہ اس مشکل گھڑی میں صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں۔ صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے اگر ضرورت پڑی تو فوج کو بھی طلب کیا جائے گا۔ ہم نے فوج کو چوکس رہنے کے لئے کہا ہے۔‘‘

رواں برس مئی کے مہینے سے جے پور، احمد آباد، بنگلور اور نئی دہلی سمیت کئی بھارتی شہروں میں سلسلہ وار بم حملے ہوئے ہیں، جن میں مجموعی طور پر سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے۔ مئی میں ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ہونے والے حملوں میں 67 افراد مارے گئے، جولائی میں بھارتی ریاست گجرات کے دارالحکومت احمدآباد میں 52 افراد ہلاک ہوئے جبکہ نئی دہلی اور بنگلورکے حملوں میں بھی متعدد افراد جاں بحق ہوگئے۔