1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فوٹو کینا: کیمروں کی بین الاقوامی نمائش منعقدہ کولون

Qureshi, Abid Hussain23 ستمبر 2008

جرمن شہر کولون میں کیمروں کی بین الاقوامی نمائش میں کئی اقسام کے نئے کیمرے متعارف کروائے جاتے ہیں۔ ہر دوسال بعد دنیا کی سب سے بڑی کیمرہ ٹریڈ نمائش کا آغاز تیئس ستمبر سےہو گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/FNRK
کولون منعقدہ فوٹو گرافی کی عالمی نمائش میں رکھا گیا ایک ڈسپلے جو گزرگاہ بھی ہے۔تصویر: AP

جرمن شہر کولون میں چھ روزہ بین الاقوامی کیمرہ ٹریڈ نمائش بعنوان فوٹو کینا میں تقریباً پچاس ملکوں کے ایک ہزار پانچ سو بیس سے بھی زائد نمائش کنندگان اپنی اپنی مصنوعات کے ساتھ سٹال سجائے ہوئے ہیں۔ کیمرا کرافٹ کی یہ نمائش ہر دو سال بعد لگائی جاتی ہے۔ کیمرہ کرافٹ اور ٹیکنالوجی میں سادے کیمروں سے لیکر ڈیجیٹل کیمرے، کیم کارڈر یا مووی کیمرے، کیمرہ فون، فلیش سسٹم اور فوٹو پرنٹ کرنے کا سامان تک شائقین اور بزنس کمیونٹی کے لئے پیش کیا جاتا ہے۔

اِس بار نمائش میں ایسے کیمرے شائقین کی پسندیدگی کا باعث بن سکتے ہیں جن سے زیر پانی فوٹوگرافی کا شوق پورا کیا جا سکے گا۔ اِسی طرح ایسے کیمرے بھی رکھے گئے ہیں جو انتہائی زیادہ حدت برداشت کرنے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔ کچھ کیمرے ایسے بھی ہیں جن کے اندر ایسے لینز لگائے گئے ہیں جو دھند یا کم روشنی میں بھی عمدہ نتائج دینے کے حامل ہیں۔

Brillianten besetzte Canon Digitalkamera Ixus 65 Diamanten
ایک پضرانے فوٹو کینا میں ایک ماڈل ڈیجیٹل کیمرے کے ساتھتصویر: AP

اِس بار کی نمائش میں ماضی سے ہٹ کر ڈیجیٹل کیمروں میں پکسل ایشو کو اتنی اہمیت حاصل نہیں ہے کیونکہ ماہرین کا خیال ہے کہ دس سے بارہ مائیکرو پکسل وہ معیار ہے جو شائقین کے شوق کی مکمل تکمیل کرتے ہیں مگر اِس کے باوجود شوقیہ فوٹو گرافروں کے لئے بیس مائیکرو پکسل سے زائد کے کیمرے بھی متعارف کروائے گئے ہیں۔ اِسی تناظر میں کیمرہ ٹیکنوکریٹ نے اب یہ کوشش شروع کردی ہے کہ ڈیجیٹل کیمروں میں انتہائی اعلیٰ معیار کی فوٹوگرافی کے شوق کی تکمیل کی جائے یعنی ساکت عکاسی کے ساتھ ساتھ مووی اور مووی کیمرے کے ذریعے سٹل فوٹو گرافی یا ساکت عکاسی کا اعلیٰ معیار کیونکر اور کیسے حاصل کیا جائے۔

Deutschland Köln Messe Photokina 2008
سن دو ہزار آٹھ کی نمائش میں کیمرے کا ایک سٹالتصویر: AP

فوٹو کینا تجارتی نمائش میں چہرے کا مکمل تجزیہ یا سکین کر کے فوٹو کھیچنے والے کیمرے بھی خاصی دلچسپی کے حامل ہوں گے۔ مثلاً ایک گروپ فوٹوں میں کیمرے کو یہ کمانڈ دے دی جائے کہ وہ تمام افراد کی آنکھیں جب کھلی ہوں تو تب وہ فوٹو بنائے۔ اِس کمانڈ کے بعد کیمرے کا سکینر ہر چہرے کو ثانیوں میں چیک کرنے کے بعد ہی شٹر چلائے گا۔سونی کمپنی کا سمائلنگ شٹر ٹیکنالوجی بھی اِسی کیفیت کی غمازی کرتا ہے۔ اِس طرح کے کیم کارڈر یا ڈیجیٹل کیمرے سے من پسند پورٹریٹ حاصل کرنے میں آسانیاں فراہم ہوں گی۔

کئی اور موضوعات بھی سن دو ہزار آٹھ کے فوٹو کینا میں سرفہرست ہے۔ جن میں سیٹلائٹ نیوی گیشن بھی ایک موضوع ہے۔ ایسی فوٹوگرافی میں دلچسپی رکھنے والے اصحاب جاری نمائش میں اپنے شوق کی تکمیل کے لئے بنیادی معلُومات حاصل کر سکیں گے۔ موبائی ٹیلیفون کی طرح اب کیمرں میں بھی گلوبل پوزیشنگ سسٹم کی ڈیوائس لگا دی گئی ہے۔

Deutschland Köln Messe Photokina 2008
جرمن شہر کولون میں فوٹوگرافی کی بین الاقوامی نمائش میں ماڈل کیمروں کا معائنہ کرتے ہوئے۔تصویر: AP

کیمرہ فون میں تصویر ڈسپلے کرنے والی سکرین کو بڑا کیا گیا ہے اور ماہرین نے کوشش کی ہے کہ تصویر کھینچتے وقت ہاتھوں کی لرزش کیمرے پر اثر انداز نہ ہو۔

نمائش پر ڈیجیٹل کیمروں کی بے بہا اقسام چھائی ہوئی ہیں اور تاجر حضرات بھی نت نئے ڈیجیٹی کیمروں کو خریدنے کے چکروں میں ہیں۔ اِس کی ایک وجہ منڈیوں میں ڈیجیٹل کیمروں کی قیمتوں میں کمی بھی ہو سکتی ہے۔

اپنی ہیت اور جامعیت کے اعتبار سے کولون کے فوٹو کینا نمائش، کیمرے اور کیمرہ ٹیکنالوجی سے متعلق بلاشبہ دنیا کی بلا شرکت غیرے سب سے بڑی نمائش ہے۔