1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فوکوشیما جوہری پلانٹ، قدرے پیش رفت

20 مارچ 2011

جاپان میں زلزلے اور سونامی سے بری طرح متاثر ہونے والے فوکوشیما جوہری پلانٹ میں ری ایکٹرز کے درجہ حرارت میں کمی کے حوالے سے جزوی پیش رفت کی اطلاعات ہیں۔

https://p.dw.com/p/10col
تصویر: AP
Japan Erdbeben 2011 Radioaktive Strahlung Schutzkleidung
امدادی کارکنان تابکاری سے بچاؤ کے لباس کے ساتھتصویر: picture-alliance/dpa

جاپانی ماہرین کے مطابق گوکہ متاثرہ ری ایکٹرز سے تابکاری لیک ہو رہی ہے تاہم اس کی مقدار بہت زیادہ نہیں۔ چرنوبل میں 25 برس قبل پیش آنے والے دنیا کے سب سے بھیانک جوہری حادثے کے بعد جاپان میں فوکو شیما کے جوہری حادثے کو شدید ترین تصور کیا جا رہا ہے۔ جاپان کے شمال مشرق میں چند روز‍ قبل 8 اعشاریہ نو کی شدت کے زلزلے کے بعد سونامی نے اس پلانٹ میں موجود چھ جوہری ری ایکٹروں کو بری طرح متاثر کیا اور یہاں کولنگ نظام مفلوج ہوگیا، جسے بحال کرنے کے لے سر توڑ کوششیں کی جا رہی ہیں۔

حکام کے مطابق فوکوشیما پلانٹ کے ری ایکٹر ون اور ٹو تک بجلی کی خصوصی تار بچھا دی گئی ہے، اور ان دونوں ری ایکٹرز تک بجلی کی بحالی جلد ہی عمل میں آ جائے گی۔ ماہرین کے مطابق اس پلانٹ کے سب سے حساس ری ایکٹر نمبر تین میں انتہائی زہریلے پلوٹونیم کی موجودگی کی وجہ سے فائر بریگیڈ کی مدد سے ہفتے کے روز بھاری مقدار میں پانی پھینکا گیا، جس کے ذریعے اس کے درجہ حرارت کو بڑھنے سے روکا گیا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ ری ایکٹر نمبر دو اور تین تک بجلی کی مکمل بحالی کے بعد ری ایکٹر نمبر چار اور پانچ تک بھی بجلی بحال کر دی جائے گی۔ تاکہ ان ریکٹروں کا اصل کولنگ نظام دوبارہ فعال بنایا جا سکے۔

NO FLASH Japan Fukushima Erdbeben AKW Reaktor 3
فوکوشیما پلانٹتصویر: Kyodo News/AP/dapd

جاپان کی جوہری سلامتی ایجنسی کے مطابق پیش رفت تو ہو رہی ہے تاہم اس سلسلے میں خام خیالی کی بجائے معاملات کو حقیقی نگاہ سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔

زلزلے اور سونامی کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد سات ہزار چھ سو 53 ہو گئی ہے جبکہ حکام کے مطابق ابھی 11 ہزار سات سو 46 افراد لاپتہ ہیں۔ جاپانی حکام کے مطابق اس زلزلے اور سونامی کے نتیجے میں تقریباً دو سو بلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت : عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں