1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فٹ بال عالمی کپ کا شیڈول

5 دسمبر 2009

جمعہ کی شام جنوبی افریقی شہر کیپ ٹاؤن میں اگلے سال کے عالمی کپ کے گروپ ٹیموں اور میچوں کے شیڈیول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/Kqh7
عالمی کپ پکڑے ہوئے فیفا کے صدر تقریب کی ایک میزبان کے ساتھتصویر: AP

سن 2010 کے عالمی فٹبال کپ میں آٹھ گروپوں میں تقسیم کی گئی کل 32 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پہلے چار گروپوں میں کئی اہم یورپی اور افریقی ٹیمیں شامل ہیں۔

ان میں سے گروپ اے میں میزبان ملک جنوبی افریقہ ہے اور گروپ ڈی میں جرمنی کی قومی ٹیم۔

گروپ A: جنوبی افریقہ، میکسیکو، یوراگوئے، فرانس

گروپ B: ارجنٹائن، جنوبی کوریا، نائجیریا، یونان

گروپ C: انگلینڈ، الجزائر، امریکہ، سلووینیہ

گروپ D: جرمنی، آسٹریلیا، گھانا، سربیا

گروپ اے، بی، سی اور ڈی کے میچوں کا شیڈول:

WM2010 Südafrika Auslosung Gruppenphase Englisch A-D

آئندہ فٹبال عالمی کپ کا پہلا میچ 11 جون 2010 کو کھیلا جائے گا اور فائنل 11 جولائی کو۔ ان مقابلوں کے گروپ ای سے لے کر گروپ ایچ تک میں مندرجہ ذیل ٹیمیں شامل ہوں گی:

گروپ E: ہالینڈ، جاپان، کیمرون، ڈنمارک

گروپ F: اٹلی، نیوزی لینڈ، پیراگوئے، سلوواکیہ

گروپ G: برازیل، شمالی کوریا، آئیوری کوسٹ، پرتگال

گروپ H: اسپین، ہونڈوراس،سوئٹزر لینڈ، چلی

گروپ E سے لے کر گروپ H تک کے میچوں کا شیڈول:

WM2010 Südafrika Auslosung Gruppenphase Englisch E-H

ہر گروپ کی پہلی دو ٹیمیں پری کوارٹر فائنل میں پہنچیں گی اور یہاں سے ناک آؤٹ مرحلہ شروع ہو گا۔ جو ٹیم جیتے گی وہ اگلے مرحلے میں اور جو ہاری وہ واپس اپنے ملک جائے گی۔ کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل کے بعد دو جیتنے والی ٹیمیں گیارہ جولائی کو فائنل میچ کھیلیں گی۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت : مقبول ملک