1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فیاٹ کی اوپل کو خریدنے میں دلچسپی

4 مئی 2009

اطالوی کارساز ادارے فیاٹ نے تصدیق کی ہے کہ وہ بحران زدہ امریکی کمپنی جنرل موٹرز کے یورپی یونٹس میں جرمنی کی اوپل کمپنی اور برطانیہ کی واکس ہال کو خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

https://p.dw.com/p/HjKg
فیاٹ اور اوپل کی علاماتتصویر: dpa/picture-alliance
Fiat Chef Sergio Marchionne
فیاٹ کا کہنا ہے کہ اوپل اس کے لیے ایک مثالی پارٹنر ثابت ہوگاتصویر: AP


اس کے علاوہ فیاٹ امریکی کارساز کمپنی کرائسلر کو بھی خریدنے کی کوششیں کررہا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ وہ کرائسلر اور جنرل موٹرز یورپ کے فیاٹ کے ساتھ اشتراک پر غور کررہا ہے۔

پیر کے روز فیاٹ کے اعلیٰ عہدیداروں اور جرمن حکّام کے درمیان اوپل کی فیاٹ کو فروخت کے حوالے سے اہم مذاکرات جرمنی میں ہوں گے۔ فیاٹ کا کہنا ہے کہ اوپل اس کے لیے ایک مثالی پارٹنر ثابت ہوگا اور اس کے ساتھ اشتراک فیاٹ کے لیے ایک غیرمعمولی موقع ہے۔

Chrysler Fiat
فیاٹ کرائسلر میں سرمایہ کاری میں بھی دلچسپی رکھتا ہےتصویر: AP


واضح رہے کہ امریکہ میں پیدا ہونے والے مالیاتی بحران کے نتیجے میں وہاں کارساز کمپنیاں خاص طور پر اس بحران سے متاثر ہوئی ہیں۔ جنرل موٹرز کو اپنے اسٹرکچر میں تبدیلی کے لیے امریکی حکومت نے یکم جون تک کی مہلت دی ہے۔ یورپ میں اپنے غیر منافع بخش کاروبار کی فروخت جنرل موٹرز کے اس پلان کا حصّہ ہے جس کے زریعے ادارے کو خسارے سے نکالا جاسکے۔

گزشتہ ہفتے ہی جنرل موٹرز نے اعلان کیا تھا کہ وہ سن دو ہزار نو میں امریکہ سے اکیس ہزار افراد کو نوکریوں سے برخاست کردے گا اور اپنی مشہور پونٹیاک برانڈ کو بھی ختم کردے گا۔ کمپنی کے مطابق امریکی حکومت سے امداد لینے کے لیے یہ اقدامات ناگزیر ہیں۔

جرمن حکومت کا موقف ہے کہ اوپیل میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو ایسا پلان پیش کرنا چاہیے جس کے زریعے اوپل کے پلانٹس کھلے رہیں اور اس طرح انہیں حکومت کی مدد بھی حاصل ہوسکے۔