1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فیفا ورلڈ کپ: ہالینڈ نے جاپان کو ہرا دیا

19 جون 2010

جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں آج فیفا ورلڈ کپ کا پہلا میچ جاپان اور ہالینڈ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا، جو ہالینڈ نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا۔ یہ گول وَیسلے سنائیڈر نے 53 ویں منٹ میں کیا۔

https://p.dw.com/p/NxZD
تصویر: AP

اِس میچ کو دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم میں باسٹھ ہزار سے زیادہ تماشائی موجود تھے۔ اِس کامیابی کے ساتھ ہی دو مرتبہ عالمی کپ کے فائنل تک پہنچنے والی ٹیم ہالینڈ نے اپنا مسلسل دوسرا میچ بھی جیت لیا ہے۔

اپنے پہلے میچ میں ہالینڈ نے ڈنمارک کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا تھا۔ اِس طرح اب چھ پوائٹس کے ساتھ فیورٹ ٹیم ہالینڈ اپنے گروپ ای میں پہلے نمبر پر ہے اور اُس کے اِس عالمی ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے تک پہنچنے کے امکانات بے حد روشن ہو گئے ہیں۔ اِس گروپ میں تین پوائنٹس کے ساتھ جاپان دوسرے نمبر پر ہے، جس نے اپنے پہلے میچ میں کیمرون کو ایک صفر سے ہرا دیا تھا۔

کیمرون اور ڈنمارک کا اب تک کوئی پوائنٹ نہیں اور یہ دونوں ٹیمیں ہفتے کی شام دن کے تیسرے اور آخری میچ میں ایک دوسرے کا سامنا کرنے والی ہیں۔ اِس میچ کے بعد یہ بات واضح ہو جائے گی کہ اِس گروپ کی کون سی دو ٹیمیں اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر جائیں گی۔

رپورٹ: امجد علی

ادارت: ندیم گِل