1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فیٹل نے سنگاپور گراں پری جیت لی

26 ستمبر 2011

فارمولا وَن کے جرمن ڈرائیور سیباستیان فیٹل سنگاپور گراں پری جیت گئے ہیں۔ اتوار کی اس ریس میں مکلارن ٹیم کے جینسن بٹن دوسرے نمبر پر رہے جب کہ ریڈ بُل میں فیٹل کے ہی ساتھی مارک ویبر کو تیسری پوزیشن ملی۔

https://p.dw.com/p/12gJ4
چوبیس سالہ فیٹل کی رواں سیزن میں یہ نویں کامیابی ہےتصویر: dapd

چوبیس سالہ فیٹل کی رواں سیزن میں یہ نویں کامیابی ہے۔ اتوار کی ریس میں انہوں نے کمال صلاحیت کا مظاہرہ کیا اور اب وہ فارمولا وَن کی تاریخ میں ڈبل ورلڈ چیمپیئن بننے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ ان کو فارمولا ون کی تاریخ میں نام رقم کروانے کے لیے محض ایک پوائنٹ درکار ہے جس کے بعد وہ دو مرتبہ عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن سکتے ہیں۔

Ferrari-Pilot Fernando Alonso führt Red-Bull-Pilot Sebastian Vettel Flash-Galerie
فیٹل کے راستے میں امکانی طور پر اب صرف بینجمن بٹن آ سکتے ہیںتصویر: dapd

فیٹل کے راستے میں امکانی طور پر اب صرف بینجمن بٹن آ سکتے ہیں۔ یہ اس صورت میں ہوگا جب بٹن بقیہ تمام ریسوں میں فتح حاصل کر لیں اور فیٹل ایک بھی پوائنٹ حاصل نہ کر سکیں۔ فارمولا ون پر نظر رکھنے والے ماہرین کی رائے ہے کہ اس بات کا امکان کم ہی ہے کہ فیٹل دوسری بار عالمی چیمپیئن نہ بن پائیں۔

فیٹل یہ اعزاز اگلے ماہ شروع ہونے والی جاپانی گراں پری میں حاصل کر سکتے ہیں۔ جاپانی گراں پری سات تا نو اکتوبر کو ہوگی۔ سنگاپور گراں پری میں فتح کے بعد فیٹل نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’میں ریس کے نتیجے سے بہت خوش ہوں۔ ریس کے دوران میری گاڑی بہت اچھے طریقے سے چلی، جس کی وجہ سے میری پرفارمنس بھی اچھی رہی۔‘‘

فیٹل کا کہنا ہے کہ وہ عالمی چیمپیئن بننے کی قابلیت رکھتے ہیں اور وہ اس حوالے سے بہت پر امید ہیں۔

رپورٹ: شامل شمس⁄  خبر رساں ادارے

ادارت: ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں