1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

قبائلی علاقوں پر امریکی حملے بند کیے جائیں : پاکستان

8 نومبر 2008

پاکستانی وزیر اطلاعات نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں ایک اور مبینہ امریکی میزائیل حملے کی مذمت کی ہے۔

https://p.dw.com/p/FpnS
گزشتہ ماہ پاکستان نے اسلام آباد میں واشنگٹن کی سفیر این پیٹریسن کو طلب کرکے قبائلی علاقوں میں امریکی حملوں پر تشویش ظاہر کی تھیتصویر: AP

خبر رساں اداروں کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ایک مشتبہ امریکی میزائیل حملے میں کم از کم تیرہ مبینہ عسکریت پسند ہلاک ہو ئے ہیں۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ایک پائلٹ کے امریکی جاسوس طیارے نے پاک افغان سرحد کے علاقے رزمک میں طالبان کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

پاکستان کی وزیر اطلاعات شیری رحمان نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا :’’پاکستان کی سر زمین پر امریکی میزائیل حملے اپنے آپ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں۔‘‘ گزشتہ ایک ماہ سے جاری پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ایسے میزائیل حملوں میں اب تک کم از کم سو افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔

پاکستانی حکومت ان حملوں کے خلاف امریکی حکام کے سامنے اپنا احتجاج با رہا درج کروا چکی ہے۔ گزشتہ ماہ پاکستان نے اسلام آباد میں واشنگٹن کی سفیر این پیٹریسن کو طلب کرکے قبائلی علاقوں میں امریکی حملوں پر تشویش ظاہر کی تھی۔