1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

قبول اسلام کی وجہ روحانی تجربہ رہا، لورین بُوتھ

27 اکتوبر 2010

سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کی اسلام قبول کرنے والی سالی نے کہا ہے کہ وہ جس روحانی تجربے سے گزری ہیں وہ ناقابل ابلاغ ہے۔ لورین بُوتھ نے ابھی حال ہی میں مذہب اسلام اختیار کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/PoeR
لورین بُوتھ انسانی حقوق کی ایک سرکردہ کارکن بھی ہیںتصویر: picture-alliance/dpa

روزنامہ ’ڈیلی میل‘ کے مطابق ایران کے شہر قُم میں لورین بُوتھ کو ایک روحانی تجربہ ہوا تھا، جس کے بعد انہوں نے اپنا مذہب تبدیل کیا۔ ٹونی بلیئر کی اہلیہ شیری بلیئر کی سوتیلی بہن لورین بُوتھ نے پیر کو ڈیلی میل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورہ ایران کے دوران انہیں جو روحانی تجربہ ہوا ہے، وہ بے مثال ہے۔

دو بچوں کی ماں لورین پیشے کے اعتبار سےصحافی ہیں جبکہ انسانی حقوق کے لئے کی جانے والی کوششوں سے بھی انہیں کافی پذیرائی مل چکی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایران کے شہر قُم میں واقع پیغمبر اسلام کی بیٹی کے مزار کی زیارت کے دوران وہ ایک صوفیانہ واردات سے گزریں۔ پیر کو ڈیلی میل میں اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، ’یہ چھے ہفتے قبل منگل کی شام کا واقعہ ہے کہ میں مزار میں موجود ہوئی تھی کہ مجھے اچانک ایک روحانی اطمینان اور سکون محسوس ہوا۔‘

Tony Blair und Cherie Blair vor Downing Street 10
سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر اپنی اہلیہ شیری بلیئر کے ہمراہتصویر: AP

انسانی حقوق کی علمبردار لورین بُوتھ نے ٹونی بلیئر کو ہمیشہ ہی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے عراق جنگ کی برطانوی پالیسی پر کھلے عام تنقید کی تھی جبکہ مشرق وسطیٰ کے لئےخصوصی مندوب بنائے جانے پر بھی ٹونی بلیئر کو ہدف تنقید بنایا تھا۔ لورین کے مطابق ٹونی بلیئر مسلمانوں کے خلاف تعصب رکھتے ہیں۔
ایران کے انگریزی ٹی وی چینل پریس ٹی وی سے منسلک لورین گزشتہ چھ سال سے فرانس میں سکونت پذیر تھیں۔ بتایا گیا ہے کہ اپنے شوہر کریگ ڈاربی سے علیٰحدگی کے بعد انہوں نے واپس برطانیہ جانے کا فیصلہ کیا۔ معروف اداکار کریگ ڈاربی سن 2009ء میں موٹر سائیکل ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی بھی ہوئے تھے۔

لورین کی بہن شیری بلیئر ایک پکی کیتھولک ہیں جبکہ انگلیکن عقائد کے ماننے والے ٹونی بلیئر نے سن 2007ء میں کیتھولک عقائد اختیار کر لئے تھے۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید