1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

قومی اسمبلی کی حلف برداری

17 مارچ 2008

پاکستان کی تیرہویں قومی اسمبلی نے 1973کے آئین کے تحت حلف اٹھالیا۔ اس موقع پر آصف علی زرداری اور نواز شریف بھی موجود تھے۔

https://p.dw.com/p/DYDf
تصویر: AP

پاکستان کی نو منتخب قومی اسمبلی کے اراکین نے حلف اٹھا لیا ۔ حلف برداری کی اس تقریب میں تین سو بیالیس میں سے تین سو اٹھائیس ارکان موجود تھے ۔ سابقہ قومی اسمبلی کے اسپیکر چوہدری امیر حسین نے نئے اراکین سے حلف لیا ۔ حلف برداری کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس 19مارچ تک ملتوی کر دیا۔منگل کو قومی اسمبلی کے نئے اسپیکر کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرائیں جائیں گے اور بدھ کو اس کے لئے ووٹنگ ہو گی۔نو منتخب اسمبلی کے پہلے اجلاس کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ پارلیمنٹ کے آس پاس کے تمام علاقے کو سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنے گھیرے میں لیا ہوا تھا۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری او ر مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف افتتاحی اجلاس کی کاروائی دیکھنے کے لئے گیلری میں موجود تھے۔ اجلاس کی کاروائی کے دوران مرحومة بے نظیر بھٹو کے لئے فاتحہ خوانی بھی کروائی گئی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے 121، مسلم لیگ (ن) کے 91، مسلم لیگ ق کے 51 اے این پی کے 13، متحدہ کے 25 ، ایم ایم اے کے 6، فکشنل لیگ کے 5 اور 19 آزاد امیدواروں نے شرکت کی۔