1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

لبنان سربراہ مملکت کے بغیر

24 نومبر 2007

شام نواز صدر ایمیل لاہود اپنی مدتِ صدارت ختم ہو جانے کے بعد صدارتی محل چھوڑ کر چلے گئے ہیں جبکہ ابھی اُن کے جانشین کا انتخاب عمل میں نہیں آ سکا۔ یوں عملاً اِس وقت لبنان میں کوئی بھی سربراہِ مملکت کے عہدے پر نہیں ہے۔ اِس سے پہلے پارلیمان کی جانب سے نئے صدر کے انتخاب کی کوشش بھی ناکام رہی کیونکہ شام نواز اپوزیشن کے بائیکاٹ کی وجہ سے کورم پورا نہیں ہو سکا تھا۔

https://p.dw.com/p/DYG8
لبنان کے شام نواز سابق سربراہ مملکت ایمیل لاہود
لبنان کے شام نواز سابق سربراہ مملکت ایمیل لاہودتصویر: AP

ایک ہفتے بعد پارلیمان کا اجلاس پھر ہو گا۔ رخصت ہونے سے چندگھنٹے پہلے لاہود نے ملک کی حفاظت کی ذمہ داریاں فوج کے حوالے کر دیں۔ لاہود کے اِس فیصلے کو وزیر اعظم فواد سِنیورا نے، جن کی حکومت صدر نے تسلیم نہیں کی تھی، غیر آئینی قرار دیا۔ شام مخالف سِنیورا نے یہ بھی کہا کہ ملکی آئین کی رُو سے عبوری اختیارات اُن کی کابینہ کے پاس ہیں۔