1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

لیبیا میں نیٹو کے کردار پر تنازعہ

23 مارچ 2011

فرانسیسی حکّام کے مطابق لیبیا میں جاری فوجی کارروائی میں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا کردار تکنیکی ہو گا اور اس کو ان حملوں کی سیاسی قیادت نہیں دی جائے گی۔

https://p.dw.com/p/10gOu
برسلز میں واقع نیٹو کا مرکزی دفترتصویر: AP

واضح رہے کہ امریکہ، اور بالخصوص امریکی صدر باراک اوباما نیٹو کو لیبیا میں فوجی کارروائی کے حوالے سے کلیدی کردار دینے کے خواہاں ہیں۔ امریکہ چاہتا ہے کہ نیٹو کو اس آپریشن کی قیادت سونپ دی جائے تاہم فرانس کا موقف ہے کہ ایسا کرنے سے عرب ممالک میں منفی تاثر پیدا ہوگا۔

Obama Libyen Luftangriffe
امریکی صدر اوباما چاہتے ہیں کہ نیٹو آپریشن کی قیادت کرےتصویر: ap

لیبیا کے رہنما معمر قذافی کے خلاف مغربی ممالک کے فضائی حملے بدستور جاری ہیں۔ ان حملوں کا مقصد اقوامِ متحدہ کی قرارداد پر عمل کرتے ہوئے لیبیا پر ’نو فلائی زون‘ نافذ کرنا ہے۔ قذافی کے خلاف برسرِ پیکار باغی افواج کے مطابق ان حملوں سے قذافی کی افواج کی باغیوں کے علاقوں می پیش قدمی رک گئی ہے۔

منگل کے روز برسلز میں ہوئے مذاکرات کے بعد امریکی صدر اوباما، فرانسیسی صدر نکولا سارکوزی اور برطانوی وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون اس بات پر متفق ہو گئے تھے کہ لیبیا میں نیٹو کو اہم کردار دیا جائے گا تاہم نیٹو اس آپریشن کی قیادت کرے یا نہیں، اس بارے میں اتحادی ممالک کے رہنماؤں میں اختلافات پائے جاتے ہیں۔

اس تنازعے کو حل کرنے کے لیے اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ آئندہ دنوں میں بھی مذاکرات جاری رکھیں گے۔ امریکی صدر اوباما بہر حال واضح کر چکے ہیں کہ لیبیا میں کارروائی کے حوالے سے امریکہ مرکزی ذمہ داریاں جلد کسی دوسرے اتحادی ملک کو سونپ دے گا۔

رپورٹ: شامل شمس⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید