1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ماسکو میں مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، دو افراد ہلاک

5 دسمبر 2010

ماسکو میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والے ایک مسافر بردار جہاز کے رن وے سے اتر جانے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہفتے کے روز پیش آنے والے اس واقعہ میں کم از کم 80 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

https://p.dw.com/p/QPtl
تصویر: AP

روسی تفتیش کاروں کے مطابق یہ حادثہ داغستان کی Tupolev ایئرلائن کے ساتھ پش آیا۔ اس جہاز میں کم از کم 169 افراد سوار تھے اور اس جہاز کو ماسکو کے نواح میں اس کے تنیوں انجنوں کے فیل ہو جانے کے بعد Domodedovo ایئر پورٹ پر لینڈنگ کرنا پڑی۔

حکام نے ٹی یو 154 جہاز کے اس حادثے میں دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ 83 دیگر افراد کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

روسی وزیرصحت Tatyana Golikova کے بقول : ’’ہم ہنگامی طور پر اس حادثے کا شکار ہونے والے افراد کی مدد اور دیکھ بھال کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘

روسی خبررساں ادارے انٹرفیکس کے مطابق اس حادثے میں آئینی عدالت کی جج Gadisa Gadzhyeva ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں جبکہ داغستان کے صدر Magomedsalam Magomedov کے بھائی اس حادثے میں شدید زخمی ہوئے ہیں۔ اس حادثے اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی خود روسی صدر دمیتری میدیویدیف کر رہے ہیں۔

حادثے میں اس جہاز کا اگلاحصہ سب سے زیادہ متاثر ہوا اور جہاز کی چونچ مکمل طور پر تباہ ہو گئی تاہم مسافروں نے جہاز کے پائلٹوں کی مہارت کی تعریف کی ہے۔

ARCHIV Modell Flugzeugabsturz Russland Flash-Galerie
ٹی یو 154 جہازتصویر: AP

اس جہاز کے ایک مسافر Gamzat Guitinomagomedov نے فرانسیسی خبررساں ادارے AFP کو بتایا کہ لینڈنگ کے وقت مسافروں کو جہاز میں خرابی کی کوئی اطلاع نہیں تھی۔

’’ہم معمول کے مطابق لینڈنگ کر رہے تھے مگر لینڈنگ کے وقت ہمیں خاصے جھٹکے محسوس ہوئے پھر ایک زوردار جھٹکا لگا، جیسے جہاز کسی شے سے ٹکرا گیا ہو۔ میں جہاز کے تقریبا درمیان میں بھیٹا ہوا تھا، اس جھٹکے کے نتیجے میں مجھ سے کوئی چار یا پانچ نشستوں کے فاصلے پر جہاز دوحصوں میں ٹوٹ گیا، جیسے کسی نے مکمل طور پر اسے کاٹ دیا ہو۔‘‘

Gamzat Guitinomagomedov نے بتایا کہ اس کے بعد انہیں اپنے آس پاس تمام مسافر خون میں لت پت دکھائی دئے۔

روسی ایوی ایشن ایجنسی کے سربراہ کے مطابق جہاز اس وقت دوحصوں میں تقسیم ہو گیا، جب اس نے رن وے کے قریب ناہموار سطح کو چھوا۔

’’ایئرپورٹ کی بیرونی دیوار سے کوئی 100 میٹر کے فاصلے پر قدرتی رکاوٹ نے اس جہاز کو روک دیا۔ تاہم جہاز اس حادثے کے بعد تین بڑے حصوں میں تقسیم ہو گیا۔‘‘

رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت : کشور مصطفیٰ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید