1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مالاکنڈ آپریشن: مہاجرین کے لیے ڈونرز کانفرنس

رپورٹ: شامل شمس21 مئی 2009

پاکستانی صوبہ سرحد کے مالاکنڈ ڈویژن میں عسکریت پسندوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن اور اس کے نتیجے میں لاکھوں کی تعداد میں بے گھر ہوئے افراد کی امداد کے لیے اسلام آباد میں ایک بین الاقوامی امدادی اجلاس شروع ہو گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/Hube
پاکستانی وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے مہاجرین کی امداد کے لیے مربوط بین الاقوامی کوششوں پر زور دیا ہےتصویر: AP
Pakistan Flash-Galerie
اقوامِ متحدہ کے مطابق دنیا کے کسی بھی حصّے میں اندرونِ ملک ہجرت کرنے والوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہےتصویر: AP


مذکورہ اجلاس حکومتِ پاکستان کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔ اس کانفرنس میں بین الاقوامی امدادی تنظیموں کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔ پاکستانی وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے کانفرنس کے آغاز کے موقع پر مالاکنڈ آپریشن کے متاثرین یا اندرونِ ملک مہاجرین کی مدد کے لیے بین الاقوامی سطح پر مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

Pakistan Flüchtlinge Kinder vor UNHCR Zelten
ایک غیر جانب دار ادارہ تشکیل دیا جائے جو کہ امدادی رقوم کی متاثرین تک شفّاف رسائی کو ممکن بنا سکے، سول سوسائٹی کی تنظیموں کا موقفتصویر: picture alliance / landov


غیر جانب دار اعداد و شمار کے مطابق مالاکنڈ ضلع میں ایک ماہ سے جاری فوجی آپریشن کے نتیجے میں کم از کم پندرہ لاکھ افواد نے شورش ذدہ علاقوں سے نقل مکانی کی ہے۔ صوبِہ سرحد کی حکومت کے مطابق یہ تعداد پچیس لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ افواجِ پاکستان اس تعداد کو دس اور پندرہ لاکھ کے درمیان بتا رہے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق اندرونِ ملک مہاجرین کی تعداد دس لاکھ کے قریب ہے۔ ان مہاجرین کا ایک چوتھائی حصّہ امدادی کیمپوں میں گزر بسر کر رہا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق دنیا کے کسی بھی حصّے میں اندرونِ ملک ہجرت کرنے والوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

امید کی جا رہی ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والی اس ڈونرز کانفرنس میں مختلف ممالک اور امدادی تنظیمیں بھاری رقوم کا وعدہ کریں گی تاہم پاکستان کی بعض غیر سرکاری تنظیموں اور اداروں کا اعتراض ہے کہ اکتوبر دو ہزار پانچ کے زلزلے کے بعد بھی بین الاقوامی برادری نے بھر پور امداد کی تھی مگر وہ تمام کی تمام زلزلے سے متاثرہ افراد تک نہیں پہنچ سکی۔ ان تنظیموں کا اصرار ہے کہ ایک غیر جانب دار ادارہ تشکیل دیا جائے جو کہ امدادی رقوم کی متاثرین تک شفّاف رسائی کو ممکن بنا سکے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں