1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مالیاتی بحران کے روس میں کھیلوں پر اثرات

12 دسمبر 2008

روس میں عالمی مالیاتی بحران کے منفی اثرات کھیلوں پر بھی ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں جہاں بیشتر کھیلوں کی مختلف ٹیموں کےلئے اخراجات کم کئے جارہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/GF1o
روس میں فٹ بال، آئس ہاکی اور باسکٹ بال کے بیشتر کلب تیل و گیس کی صنعت سے وابستہ افراد اور کمپنیوں کی مالی معاونت سے چل رہے ہیں۔تصویر: AP

روس میں فٹ بال، آئس ہاکی اور باسکٹ بال کے بیشتر کلب تیل و گیس کی صنعت سے وابستہ افراد اور کمپنیوں کی مالی معاونت سے چل رہے ہیں۔ مالیاتی بحران کے تناظر میں یہ کمپنیاں ان کھیلوں کی مزید معاونت سے ہاتھ کھینچ رہی ہیں۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس صورت حال میں جہاں کھیل کے بڑے کلبوں کو آئندہ سال کے لیے اپنے بجٹ میں کمی کرنا ہوگا وہیں چھوٹے کلب بند بھی ہو سکتے ہیں۔

Lokomotive Moscow کو روس کے محکمہ ریلوے کی معاونت حاصل رہی ہے اور انہوں نے 2009 میں اپنے 70 ملین ڈالر کےبجٹ میں 20 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی آئس ہاکی اور باسکٹ بال جیسے دیگر بڑے کھیل بھی خطرے میں ہیں۔ CSKA Moscow Sports Club نے ابھی گزشتہ ہفتے ہی اپنی خواتین کی باسکٹ بال ٹیم کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ٹیم 16 ملکی اور چار عالمی ٹائٹل جیت چکی ہے۔