1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مایہ ناز جرمن فٹبالربایر میونخ کی صدارت سے مستعفی

28 نومبر 2009

سابق مایہ ناز جرمن فٹبالر فرانس بیکن باؤئر نے پندرہ سال تک جرمن فٹبال کلب بایر میونخ کے صدر رہنے کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔ تین دہائیوں تک کلب کے مینیجر رہنے والے اُلی ہوئی نیس کو نیا صدر منتخب کیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/Kjpk
تصویر: AP

جمعہ کے روز بیکن باؤئر بطور صدر اپنے عہدے سے رخصت ہوئے تو ساتھ ہی اُلی ہوئی نیس بھی مینیجر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ تاہم بیکن باؤئر کے لئے اعزازی صدر کا ایک نیا عہدہ تخلیق کیا گیا ہے اور یوں اب وہ اعزازی صدر کی حیثیت سے آئندہ بھی اِس کلب کے ساتھ وابستہ رہیں گے۔ اُنہیں جرمن فٹبال کی تاریخ کے بہترین کھلاڑی کے طور پر جانا جاتا ہے ۔ اپنے دلکش انداز کھیل کی وجہ سے انہیں ڈیر کائیزر یعنی شہنشاہ کا لقب دیا گیا تھا۔

بیکن بویر بنیادی طورپر دفاعی کھلاڑی تھے۔ منقسم جرمنی میں، مغربی جرمنی کے لئے کھیلتے ہوے انہوں ایک سو تین میچز میں چودہ گول بھی اسکور کئے تھے۔ منتظمین کو امید ہے کہ نئے صدر اس مشہور جرمن کلب کو دوبارہ ملکی اور یورپی سطح کی درجہ بندی میں سرفہرست مقام پر لے آئیں گے۔ بایر میونخ کلب اگرچہ مالی طورپر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے البتہ فٹبال کے میدان میں یہ کلب وہ کھیل نہیں پیش کرپارہا جس کی شائقین کو امید ہے۔

Jürgen Klinsmann und Uli Hoeneß Flash-Galerie
نئے صدر اُلی ہوئی نیس سابق کوچ کلنز مین کے ساتھ فائل فوٹوتصویر: AP

کلب کے جرمن دفاعی کھلاڑی فلپ لیہم نے حال ہی میں انتظامیہ پر الزام عائد کرچکے ہیں کہ انہوں نے اچھے کھلاڑیوں کا انتخاب نہیں کیا اور نہ میچوں سے متعلق معقول منصوبہ بندی کی۔ اسی طرح، کلب کے ایک اورکھلاڑی، اطالوی سٹرائیکر لوکا ٹونی بھی منتظمین سے اپنی ناراضگی کے اظہار کے طور پر ایک مرتبہ اسٹیڈئم سے باہر چلے گئے اور دوسری مرتبہ کوچ لوئیس گال سے جھگڑ پڑے تھے۔ ایسی بھی خبریں ہیں کہ کلب کے اہم کھلاڑی فرانک ربری کلب بایر میونخ چھوڑ کر ریال میڈرڈ یا پھر چیلسی کی طرف سے کھیلنا چاہتے ہیں۔

بائر میونخ نے اپنے سابق صدر اور مایہ ناز فٹبالر فرانس بیکن بویر کے اعزاز میں اگلے سال ایک یادگاری میچ منعقد کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اگست کے مہینے میں ریال میڈرڈ کے ساتھ اس مقابلے میں فرانس کو میونخ کا اعزازی کپتان بنایا جائے گا جس کے لئے وہ تینتیس سال قبل کھیلا کرتے تھے۔ 1964 تا 1977 وہ 427 مقابلوں میں حصہ لے کر چار مرتبہ جرمن کپ، چار مرتبہ بنڈس لیگا کا اعزاز جبکہ تین مرتبہ یورپیئن چمپئن شپ جیت چکے ہیں۔ بیکن بویر 1990 کی ورلڈ کپ کی فاتح جرمن ٹیم کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

کلب کے نو منتخب صدر اُلی ہوئینیس کو جدید فٹبال کا بانی کہا جاتا ہے جنہوں نے تین دہائیوں تک بطور مینجر، بایر میونخ کوپرکشش مالی فوائد پہنچائے۔

رپورٹ : شادی خان سیف

ادارت : امجد علی

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں