1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مبینہ امریکی حملے میں برطانوی عسکریت پسند سمیت پانچ ہلاک

22 نومبر 2008

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے شمال مشرقی قبائلی علاقے، شمالی وزیرستان میں ایک مبینہ امریکی میزائیل حملے میں القاعدہ کے برطانوی عسکریت پسند راشد رؤف ہلاک ہو گئے۔

https://p.dw.com/p/FznL
رؤف دو ہزا چھ میں پاکستانی جیل سے فرار ہو گیا تھاتصویر: DW

پاکستانی حکام کے مطابق ایک بغیر پائلٹ کے امریکی جہاز نے علی خیل میں خالق نور نامی شخص کے گھر کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں راشد رؤف اور ایک اور القاعدہ کے رکن ابو العصر سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

راؤف دو ہزا چھ میں پاکستانی جیل سے فرار ہو گیا تھا۔ وہ برطانوی شہری تھا۔ رؤف پر الزام تھا کہ دو ہزار چھ میں بین الاقیانوسی ائر لائنز کی پروازوں پر بیک وقت حملوں کے پلان کے پیچھے اس کا ہاتھ تھا۔ اسی سال اگست دو ہزار چھ میں اسے پاکستان میں گرفتار کیا گیا تاہم ہو ہزار سات ء میں راولپنڈی عدالت سے جیل جاتے ہوئے وہ فرار ہو گیا تھا۔ راؤف کئی اور مقدامات میں بھی مطلوب تھا۔

Pakistan, Miran Shah, von militanten Angreifern zerstörtes Gebäude
علی خیل پر پہلے بھی کئی مرتبہ میزائل حملے ہو چکے ہیں۔گزشتہ تین ماہ کے دوران پاکستانی سرزمین پریہ 20 واں میزائل حملہ تھا۔تصویر: AP

پاکستانی ٹیلی ویژن چینلز کے مطابق یہ حملہ صبح چار بجے کے قریب ہوا۔ نجی نشریاتی چینل آج کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ نے امریکی جاسوس طیارے سے میزائیل حملوں کی تصدیق کی ہے۔

گزشتہ دنوں بنوں کے مضافات میں امریکی میزائل حملے پر پاکستان نے امریکہ سے زبردست احتجاج کیا تھا اورامریکی سفیر کو اسلام آباد میں دفتر خارجہ طلب کیا تھا۔ علی خیل پر پہلے بھی کئی مرتبہ میزائل حملے ہو چکے ہیں۔گزشتہ تین ماہ کے دوران پاکستانی سرزمین پریہ 20 واں میزائل حملہ تھا۔