1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

متبادل نوبل انعام: چار مشترکہ حقدار

13 اکتوبر 2009

دنیا بھر میں امن کے فروغ، جنگلات کی بقاء، عورتوں کے حقوق اور انسانی فلاح کے لئے سرگرم چار کارکنان کو مشترکہ طور پر اس سال کا Right Livelihood Award دیا گیا، جسے متبادل نوبل انعام بھی کہا جاتا ہے۔

https://p.dw.com/p/K59r

متبادل نوبل انعام کے مشترکہ حقدار وں میں نیوزی لینڈ کے ایلن ویر، جمہوریہ کانگو کے رین نونگو، کینیڈا کے ڈیوڈ سوزوکی اور آسٹریلوی نژاد ڈاکٹرکیتھرین ہیلم شامل ہیں۔ مذکورہ ایوارڈ یافتہ کارکنان میں سے ہر ایک کو 74 ہزار ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی اور یہ ایوارڈ دسمبر میں سوئیڈش پارلیمنٹ میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں پیش کئے جائیں گے۔

Jakob von Uexkull
متبادل نوبل انعام یا رائٹ لائیولی ہڈ ایوارڈ کی فاؤنڈیشن کے بانی اور سربراہ جیکب وان یوکستصویر: AP

جرمن نژاد سوئیڈش جیکب وان یوکس Right Livelihood Award کو 1980ء میں تخلیق کیا تھا۔ اس ایواڈ کا نوبل انعامات سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے، مگر انہیں متبادل نوبل انعام تصور کیا جاتا ہے۔

ایوارڈ جیوری لینڈ ایلن ویر کو نیوزی لینڈ میں امن کے فروغ کے لئے کام کرنے اور اس کام کے لئے اسکولوں کے نصاب میں اصلاحات کے فروغ کے لئے کی گئی کاوشوں کی تعریف کی۔ انہی کاوشوں کے اعتراف میں ان کو یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ ایلن ویر نےParliamentarians for Nuclear Non-proliferation and Disarmament نامی تنظیم کی بنیاد بھی رکھی۔

جیوری نے رین نونگو کی کانگو کے جنگلات کو درپیش خطرات کو سامنے لانے اور اس ضمن میں 1994 ء سے اب تک کان کنی کے لئے جنگلات کی کٹائی کی خلاف آواز اٹھانے پر ان کی خدمات کو سراہا۔ جنگلات کی کٹائی سے ماحولیاتی تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں، جس سے زمین کی آب و ہوا پر برے اثرات پڑتے ہیں۔

ایوارڈ کے تیسرے حقدار ڈیوڈ سوزوکی کو جیوری نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے سماجی آگاہی پیدا کرنے اور اس ضمن میں سائنسی ایجادات کے ذمہ دارانہ استعمال کے فروغ کا کام کرنے پر تعریفی کلمات سے نوازا۔

جیوری نے کیتھرین ہیملن کی افریقی ملک کی ہزاروں خواتین میں صحت، امید اور خوداعتمادی پیدا کرنے کی کاوشوں پر اس ایوارڈ کا چوتھی اور آخری حقدار قرار دیا۔ کیتھرین نے گزشتہ پانچ عشروں میں ایتھیوپیا میں عورتوں کی حالت زار کو بھی بہتر بنانے کے لئے بہت کوششیں کی ہیں۔

گزشتہ سال کا Right Livelihood Award جرمنی کی مونیکا ہئوسر، امریکی صحافی ایمی گڈمین، صومالیہ کی آشا ہاگی اور بھارت کی ایک تنظیم Land for the Tillers' Freedom کو دیا گیا تھا۔

رپورٹ: انعام حسن

ادارت: عدنان اسحاق