1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

متنازعہ فلم ”فتنہ“ انٹرنیٹ پر جاری

28 مارچ 2008

ہالینڈکے رکنِ پارلیمان Geert Wilders نے اسلام اورقرآن کے بارے میں اپنی اعلان کردہ ناقدانہ فلم انٹرنیٹ پر جاری کر دی ہے۔ 15 منٹ دورانیے کی ”فتنہ“ نامی اِس فلم میں قرآن کی آیات کے حوالوں کو امریکہ میں11 ستمبر سن 2001ء اور اسپین میں مارچ سن 2004ء کے دہشت پسندانہ حملوں اور اُسی برس ہالینڈ کے فلم ہدایتکار تھیو فان گوخ کے قتل کے مناظر کے ساتھ جوڑ کر پیش کیا گیا ہے۔ ہالینڈ کے وزیر اعظم Jan Peter Balkenende نے اِس فلم سے لا تعلقی کا اظہار کرت

https://p.dw.com/p/DYD5
Geert Wilders
Geert Wildersتصویر: Picture-Alliance /dpa

� ہوئے کہا ہے کہ اُن کی حکومت اِس فلم میں کی گئی تشریح سے متفق نہیں ہے۔

ہالینڈ حکومت نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ یہ فلم مسلم دُنیا میں اُسی طرح کے ہنگاموں کا باعث بن سکتی ہے، جیسے دو سال پہلے ڈنمارک کے اخبارات میں پیغمبرِ اسلام کے متنازعہ خاکوں کے بعد دیکھنے میں آئے تھے۔ اِس کے برعکس وِلڈرز نے فلم کی اشاعت کے حق میں یہ مَوقف اختیارکیا کہ اسلام اور قرآن طویل المدتی بنیادوں پر ہالینڈ میں آزادی کےلئے خطرہ بن سکتے ہیں۔

اُدھرجنیوا میں اقوامِ متحدہ کی حقوقِ انسانی کونسل میں مسلمان ملکوں کی جانب سے پیش کی گئی وہ قرارداد دَس کے مقابلے میں 21 ووٹوں سے منظور کر لی گئی، جس میں مذاہب کی توہین کے رجحان پر تشویش ظاہر کی گئی ہے۔ یورپی یونین نے قرارداد کے متن کو یہ کہہ کر یک طرفہ قرار دیا کہ اِس میں صرف اسلام کی بات کی گئی ہے۔ قرارداد کے خلاف ووٹ دینے والوں میں کئی دیگر ملکوں کے علاوہ جرمنی، فرانس اور برطانیہ بھی شامل تھے۔