1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

متوقع وزراءکے ناموں کا اعلان

30 مارچ 2008

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز میں وفاقی کابینہ میں وزارتوں کی تقسیم کے فارمولے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ جس کے بعد ممکنہ وزراءکے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔

https://p.dw.com/p/DYCz
تصویر: AP

پاکستان میں وفاقی کابینہ کے متوقع وزراءکے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل راجہ پرویز اشرف کے مطابق ابتدائی مرحلے میں چوبیس رکنی کابینہ حلف اٹھائے گی ۔ جس میں پیپلز پارٹی کے گیارہ ، مسلم لیگ نواز کے نو ، عوامی نیشنل پارٹی کے دو ، جمعیت علماءاسلام فضل ارحمن کا ایک اور فاٹا سے ایک رکن اسمبلی شامل ہو گا۔ یہ وزراءکل ایوان صدر میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے شیری رحمان ، نجم الدین خان، خورشید شاہ ، نذر محمد گوندل ، شاہ محمود قریشی ، قاروق ایچ نائک ، نوید قمر ، احمد مختار ، قمرالزمان کائرہ ، ہمایوں عزیز اورراجہ پرویز اشرف شامل ہیں ۔

نواز گروپ کے پریس ریلیز کے مطابق بیگم تہمینہ دولتانہ ، اسحاق ڈار ، چوہدری نثار علی خان، خواجہ سعد رفیق ، احسن اقبال ، خواجہ آصف ، شاہد خاقان عباسی ، اور، سردار مہتاب احمد خان متوقع وزراءہونگے ۔

جبکہ عوامی نیشنل پارٹی نے حاجی غلام احمد بلور اور خواجہ محمد خان ہوتی کا نام تجویز کیا ہے۔ جمعیت علماءاسلام کی جانب سے طلحہ محمود اور فاٹا سے حمید الدین آفریدی کے نام سامنے آئے ہیں۔