1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مثالی دور کا آغاز

30 مارچ 2008

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز نے مشترکہ بیان میںعہد کیا ہے کہ اب پاکستان کے نظام کو تبدیل ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

https://p.dw.com/p/DYCy
تصویر: AP

آج مسلم لیگ (ن) کے رہنما نواز شریف کی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی کی شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے ان سے ملاقات کی ۔رائے ونڈ میں ہونے والی اس ملاقات کے بعد دونوں رہنماوں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور اس عہد کا اظہار کیا کہ پاکستان کی تقدیر بہت جلد تبدیل ہونے والی ہے اور ہم پاکستان کا نظام بدل کر رہیں گے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ بے نظیر کے قتل کا یہ سب سے بہتریں بدلہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر کہ قتل کرنا پاکستان کو تقسیم کرنے کی ایک سازش تھی۔

زرداری نے مذید کہا کہ اب نواز شریف سے رفاقت کا سلسلہ کئی نسلوں تک جاری رہے گا۔ رائے ونڈ پہنچنے پر زرداری نے نواز شریف کے والد میاں شریف کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔ نواز شریف نے آصف علی زرداری کا رائے ونڈ آنے اور والد کی قبر پر حاضری کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر حالت میں پارلیمنٹ کی بالادستی قائم رکھیں گے کیونکہ اسی سے ہر مسئلہ حل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کبھی بھی محاذ آرائی نہیں چاہتی اور جنہوں نے آج تک اداروں کو تسلیم نہیں کیا وہی محاذ آرائی چاہتے ہیں۔