1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مخدوم امین فہیم نہ گھر کے نہ گھاٹ کے

26 مارچ 2008

پاکستان پیپلز پارٹی او ر متحدہ قومی موومنٹ کے مابین نئے اتحا د نہ جہاں نہ صرف یوسف رضا گیلانی کو ایک واضح اکثریت سے وزیر اعظم پاکستان منتخب کروایا ، بلکہ وہیں اسی اتحاد نے پیپلز پارٹی کے سینئر رکن مخدوم امین فہیم کو سندھ کی سیاست میں اکیلا کر دیا۔

https://p.dw.com/p/DYDB

پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کا نیا اتحا د،پاکستا نی سیاسی منظر نامے پر کئی جہتوں کا حامل ہے ۔ اگرچہ پاکستا ن مسلم لیگ ن کے راہنما نواز شریف نے اس اتحا د پر اپنے تحفظا ت کا اظہار کیا ہے تاہم سینئر صحافی اور سیاسی تجزیہ نگار حامد میر کا کہنا ہے کہ ان دونوں سیاسی جماعتوں میں کسی بھی اختلاف کاکوئی امکان نہیں ہے۔ ان کے مطابق اگر کوئی اختلاف ہو سکتا ہے تو وہ پاکستان پیپلز پارٹی اور صدر مشرف کے مابین ہی ہو سکتا ہے ۔