1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مردان خود کش حملہ : طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی

20 مئی 2008

پاکستان میں طالبان کے ترجمان ملا عمر نے کہا ہے کہ مردان میں حملہ ، باجوڑ میں امریکی حملے کے بدلے میں کیا گیا ہے۔ اس خود کش بم حملے میں گیارہ افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوئے۔

https://p.dw.com/p/E2W8
مردان بم دھماکوں کے بعد سیکورٹی سخت کر دی گئی ہےتصویر: AP
Mirza Aslam Beg.jpg
جنرل ریٹائرڈ مرزا اسلم بیگتصویر: AP

مردان میں یہ بم دھماکہ اس وقت ہوا ہے جب طالبان اور مقامی حکومت کے مابی امن مذاکرات کا دور چل رہا ہے۔ طالبان کی طرف ے اس خود کش بم حملے کی زمہ داری قبول کرنے سے قبل ، کہاجا رہا تھا کہ یہ دھماکہ ،ان شر پسند عناصر نے کوایا ہے جو امن مذاکرات کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔

تاہم پاکستان میں طالبان تحریک نے دو ٹوک الفاط میں کہہ دیا ہے کہ مرادن کینٹ میں حملہ جوابی کاروائی ہے۔

پاکستان افواج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ اسلم بیگ نے کہا ہے کہ جب تک افغانستان سے امریکی افواک کا انخلا نہیں ہوتا ، ایسی تشدد آمیز کاروائیوں کو نہیں روکا جا سکتاہے۔ مزید تفصیلات کے لئے اسلم بیگ کو انٹرویو سنیے