1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مریخ کیسا ہے؟ اب آپ بھی دیکھ سکتے ہیں

18 نومبر 2009

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا اور کمپیوٹر سافٹ ویئر انڈسٹری کے سب سے بڑے ادارے مائیکروسافٹ نے مشترکہ طور پر ایک ایسی ویب سائٹ لانچ کی ہے، جس سے اب انٹرنیٹ کے استعمال کرنے والے افراد سیارہ مریخ کے بارے میں جان سکیں گے۔

https://p.dw.com/p/KaTQ
تصویر: picture-alliance/ dpa

"مریخی بنو" نامی اس ویب پیج کے ذریعے اب عام یوزرز کے لئے ممکن ہوگا کہ وہ اپنے طور پر کی گئی تحقیق کو اس پراجیکٹ سے وابستہ سائنسدانوں تک پہنچا سکیں گے۔

USA Raumfahrt NASA-Sonde Phoenix fliegt im August zum Mars
ناسا کی طرف سے جاری کردہ ایک تصویر میں مریخ کا منظرتصویر: picture-alliance/ dpa

اس ویب سائٹ کی تفصیلات اور اس کے شروع کرنے کے محرکات کے بارے میں بتاتے ہوئے ناسا کے مریخ سے متعلق تحقیقاتی پروگرام کے ڈائریکٹر Doug McCusition نےکہا : ’’ہم تاریخ کے اس موڑ پر پہنچ گئے ہیں، جہاں کوئی بھی ایکسپلورر بن سکتا ہے۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ مریخ مشن پر کام کرتے ہوئے سائنسدانوں نے بہت سا ڈیٹا جمع کر لیا ہے، اب سائنسدان یہ محسوس کررہے ہیں کہ ڈیٹا کی جامعیت کے حساب سے، موجودہ سائنسدانوں کے لیے مشکل پیش آرہی ہے کہ وہ اس کی درجہ بندی کر سکیں۔ اس ڈیٹا کے لیے ضروری ہے کہ اس کو اب بہت سے ماہرین study کریں اور اپنی آراء سے ناسا کو آگاہ کریں۔

ویب سائٹ پر ہزاروں کی تعداد میں تصویریں موجود ہیں اور اس میں اب یوزرز ایسی تصاویربھی دیکھ سکیں گے، جنھیں اس سے قبل ناسا نے جاری نہیں کیا تھا۔

اسی تناظر میں بات کرتے ہوئے ناسا کے شعبہ تعلقات عامہ کی ڈائریکٹر Michelle Viotte کا کہنا تھا کہ اس طرح جب عام یوزر اس مشن تک رسائی حاصل کرلے گا توناسا کے لیے بھی یہ آسانی پیدا ہوجائے گی کہ مریخ پرمستقبل میں کونسے رخ پر تحقیق کرنا چاہئے۔

رپورٹ : عبدالرؤف انجم

ادارت : عاطف توقیر