1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مسئلہِ کشمیر علاقائی جھگڑا نہیں ہے: میر واعظ عمر فاروق

22 جون 2008

سئلہ کشمیر کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے حریت کانفرنس کے چئیرمین میر واعظ دلّی سے لاہور پہنچے۔

https://p.dw.com/p/EOHr
کشمیریوں کا اصل نمائندہ کون ہے؟تصویر: AP
کل جماعتی حریت کانفرنس کے چئیرمین میر واعظ عمر فاروق پاکستان کے دورے پر ہیں ۔ دلّی سے لاہور پہنچنے پر انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا تنازعہ حل کرنے کے لیے کشمیریوں کے نمائندوں کی شمولیت نا گزیر ہے۔ میر واعظ کے مزکورہ دورہِ پاکستان کی وجوہات اور اہمیت جاننے کے لیے جب ہم نے بات کی راولپنڈی اسلام آباد میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے نمائندے توقیر گیلانی سے تو انہوں نے کہا کہ اس بات کا فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ کشمیریوں کا اصل نمائندہ کون ہے۔