1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مسوڑوں کی بیماری، سرطان کا باعث بن سکتی ہے

عنبرین فاطمہ نیوزایجنسیاں
2 اگست 2017

وہ  خواتین جن کو اکثر مسوڑوں کی تکلیف رہتی ہے ان میں چھاتی اور غذا کی نالی کا سرطان لاحق ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

https://p.dw.com/p/2haRR
Sprachbar | Symbolbild Redewendung über die Lippen bringen
تصویر: Colourbox

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق وہ افراد جنہیں ماضی میں مسوڑوں کی تکلیف کا سامنا رہا ہے ان میں سرطان کی بیماری لاحق ہونے کا خطرہ 14 فیصد بڑھ جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق،’’ مسوڑوں کی بیماری کا زیادہ تعلق غذا کی نالی کے سرطان سے  بنتا ہے ان خواتین کو غذا کی نالی کے سرطان ہونے کے امکانات تین گنا بڑھ جاتے ہیں جنھیں مسوڑوں کی بیماری کا مسئلہ ہو۔‘‘

اس تحقیق کے لیے طبی ماہرین نے 65 ہزار عمر رسیدہ خواتین کی صحت کے حوالے سے سروے کیا تھا۔ اس تحقیق میں لکھا گیا ہے کہ مسوڑوں کی بیماری کی وجہ سے غذا کی نالی کو نقصان پہنچنے کا ایک تعلق یہ ہوسکتا ہے کہ غذا کی نالی منہ کے بہت قریب ہوتی ہے اور جراثیم جلد غذا کی نالی میں منتقل ہو سکتے ہیں جو سرطان کا باعث بن سکتا ہے۔