1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مشرق وسطیٰ : تازہ صورتحال

14 نومبر 2008

حماس کے عسکریت پسندوں نے اسرائیل کے جنوبی علاقے پر راکٹ فائر کئے ہیں تاہم ان ‌حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حماس کے عسکری دھڑے کے مطابق یہ حملے غزہ پر اسرائیلی کارروائی کے ردعمل کے طور پر کئے گئے۔

https://p.dw.com/p/Fv3J
حماس کی جانب سے یہ حملے پانچ ماہ تک جاری رہنے والی جنگ بندی کے بعد 11ویں دن کئے گئے۔تصویر: AP

حماس کی جانب سے یہ حملے پانچ ماہ تک جاری رہنے والی جنگ بندی کے بعد 11ویں دن کئے گئے۔ حماس اور اسرائیل چار نومبر کے بعد سےا یک دوسرے کی جانب سے حملوں کا الزام لگا رہے ہیں۔ اس دوران حماس کے 12 عسکریت پسند ہلاک ہو چکے ہیں تاہم دونوں جانب سے جنگ بندی کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔ دونوں فریقین کے درمیان یہ جنگ بندی مصر کی جانب سے ثالثی کے نتیجےمیں عمل میں آئی تھی۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیردفاع ایہود باراک نے کہا ہے کہ وہ اپنے شہریوں اور فوجیوں کا دفاع طاقت سے کریں گے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ حماس کی جانب سے کسی بھی حملے کو روکا جائے گا لیکن مخالف سمت سے امن کا مظاہرہ کیا گیا تو اسے بھی سنجیدگی سے لیا جائے گا۔

حماس نے بھی اسی طرح کے خیالات کا اظہارکیا ہے۔ اس تنظیم کے اعلیٰ اہلکار نے کہا کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے پر قائم ہیں تاہم وہ اپنا دفاع اور مزاحمت جاری رکھیں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ حماس اسرائیلی رد عمل کی منتظر ہے کہ وہ بھی جنگ بندی چاہتے ہیں یا نہیں۔