1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مصر ميں مسجد کے باہر دھماکے، بیسیوں افراد ہلاک

عاصم سلیم
24 نومبر 2017

مصر کے شمالی سينائی علاقے ميں ايک مسجد کے باہر ہونے والے دھماکوں کے نتيجے ميں پچاس سے زائد افراد ہلاک اور اسّی کے قريب زخمی ہو گئے۔

https://p.dw.com/p/2oC5Q
Ägypten - Ägyptischer Soldat
تصویر: picture-alliance/AP Photo/A. Nabil

مصری دارالحکومت قاہرہ میں سکيورٹی ذرائع نے بتايا کہ جنگجوؤں نے مسجد کے باہر دھماکہ خيز مواد نصب کر رکھا تھا اور عين اس وقت جب نمازی مسجد سے باہر نکل رہے تھے، اس مواد کو استعمال کرتے ہوئے دھماکے کیے گئے۔ ابتدائی رپورٹوں میں کم از کم 155 افراد کی ہلاکت اور 120 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ يہ دھماکے سینائی کے علاقے میں العريش نامی شہر ميں آج چوبیس نومبر کو جمعے کی نماز کے وقت  کیے گئے۔

نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق مصری سکيورٹی ذرائع نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر مزيد بتايا کہ ان دھماکوں کے بعد مشتبہ جنگجوؤں نے موقع پر موجود افراد پر فائرنگ بھی کی۔ مصری وزارت صحت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دھماکوں میں زخمی ہونے والے درجنوں افراد اس وقت مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔