1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مصر میں ٹرین حادثہ، کم از کم 25 افراد ہلاک

25 اکتوبر 2009

مصر میں ایک ٹرین حادثے کے نتیجے میں کم ازکم 25 افراد ہلاک اور 55 زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس نے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/KEbY
تصویر: AP

ہفتہ کو دارالحکومت قاہرہ کے جنوب مغرب میں یہ حادثہ گیورزاہ نامی گاؤں میں اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر ٹرین ایک رُکی ہوئی ٹرین سے ٹکرا گئی۔

Ägypten Ambulanz evakuiert Palästinenser aus Gaza
حادثے کے فورا بعد ہی امدادی کام شروع کردیا گیاتصویر: AP

ایک سیکیورٹی اہلکار نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے AFP کو بتایا کہ اس حادثے کی وجہ سنگل ٹریک بنا۔ اطلاعات کے مطابق پہلی ٹرین قاہرہ کے جنوب میں واقع Fayyum جا رہی تھی کہ ایک گائے سے ٹکرانے کے بعد ہنگامی طور پرروک دی گئی۔ اس کے دس منٹ بعد ایک دوسری تیز رفتار ٹرین اس رکی ہوئی ٹرین سے جا ٹکرائی۔

عینی شاہدین کے مطابق اس حادثے کے فورا بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ درجنوں ایمبولینسوں نے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں پہنچانے کاکام شروع کر دیا۔

مصر میں سرکاری ریلوے مشرق وسطی میں سب سے بڑا ریل نظام ہے۔ ملکی ریلوے کے مطابق یہاں کل چھیاسی ہزار افراد ملازم ہیں اور ریلوے ٹریک کا نطام پانچ ہزار کلو میٹر تک پھیلا ہوا ہے۔ تاہم گزشتہ کئی سالوں کے دوران مختلف ٹرین حادثات کے نتیجے میں ریلوے نظام کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: ندیم گِل