1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

معروف ہندو فلم سازستش آنندکا پر اسرار اغوا

کشور مصطفیٰ21 اکتوبر 2008

پاکستان کی ہندو اقلیت کے نمائندے، معروف فلم ساز اور ڈسٹری بیوٹر ستش آنند کے اغوا کے بعد سے پولیس انکا سراغ لگانے کے لئے سرگرداں ہے۔

https://p.dw.com/p/FeH3
تصویر: AP

معروف فلم ساز، ڈسٹری بیوٹر اور ٹیلی وژن کی ایک جانی پہچانی شخصیت ستش آنند کو پیر کی شب نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق ستش آنند کراچی میں اپنی گاڑی سے گھر کی طرف جا رہے تھے کہ انہیں نا معلوم افراد نے اغوا کر لیا گیا۔

ستش آنند کے ڈرائیور کا کہنا ہے آنند کو لے کر وہ ان کے گھر کی طرف جا رہے تھے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے نزدیک دو نا معلوم افراد نے نزدیک آکر گاڑی رکوائی اور ڈرائیور کے ہاتھ میں بے ہوشی کا انجکشن لگادیا جس کے سبب ڈرائیور بے ہوش ہوگیا۔ ہوش آنے پر ڈرائیور گاڑی میں تھا تاہم ساتش آنند گاڑی میں موجود نہیں تھے۔

ستش آنند کے اغواء کی کاروائی کی رپوٹ فرئیر پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس واقع کو اغواء برائے تاوان کا نام نہیں دیا جا سکتا کیونکہ اب تک کسی نے تاوان کا مطالبہ نہیں کیا ہے۔ پولیس کی تفتیشی کاروائی جا ری ہے۔