1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مغرب کو پاکستانی عوام سے زیادہ فوج میں دلچسپی ہے، زرداری

2 جولائی 2008

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے یونان میں بین الاقوامی سوشلسٹ کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے حوالے سے مغرب کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔

https://p.dw.com/p/EUy6
تصویر: AP

آصف علی زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ مغرب نے ہمیشہ پاکستان میں فوج کو عوام پر فوقیت دی ہے ۔ اس کے مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں روس کی شکست کہ بعد پاکستان کو شدت پسندوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔ اس موقع پرانہوں نے کہا امریکہ اورمغربی ممالک سے سوال کیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں توپیش پیش ہیں لیکن کیا انہوں نے کبھی ان لوگوں کے بارے میں بھی سوچا کہ جو اس جنگ سے متاثر ہوئے ہیں؟

ساتھ ہی زرداری نے متنبہ کیا کہ پاکستان کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے والوں کو اس کی بھاری قبمت ادا کرنی پڑے گی۔ سوشلسٹ کانگریس سے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستانی عوام اس صورتحال میں بھی پرامید ہیں اور پاکستان کو ابھی بھی اعتدال پسند ریاست میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان ہو اہے لیکن پاکستان ابھی بھی اس جنگ میں آگے آگے ہے۔ ایتھنز میں اپنے خطاب میں زرداری نے حکومت کے نئے منصوبوں کا بھی ذکر کیا۔