1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ملائشیئن گراں پری بارش کی نذر

عابد حسین5 اپریل 2009

فارمولا ون موٹر ریسنگ انتہائی تیز رفتار سپورٹس تصور کی جاتی ہے۔موجودہ سال کی دوسری ریس ملائیشیائی دارالحکومت کوالالم پور کے نواح میں واقع جدید کار ریس ٹریک پر آج شیڈیول تھی جس کو شدید بارش کی وجہ سے ادھورا ختم کرنا پڑا۔

https://p.dw.com/p/HQZf
سیپانگ، ملائشیا کے گراں پری ٹریک پر ریس کا منظرتصویر: AP

ملائشیئن گراں پری ، ہر سال دارالحکومت کوالالم پور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب انتہائی ماڈرن ٹریک پر منعقد کی جاتی ہے۔ اِس ٹریک کو خاصا مشکل تصور کیا جا تا ہے کیونکہ اِس کے موڑ یا Turn کاٹنا آسان نہیں ہیں۔ سن دو ہزار نو کی دوسری فارمولا ون موٹر ریس کا اہتمام اتوار کو کیا گیا۔

Formel 1 Australien Melbourne 2009
برطانوی ڈرائیور جینسن بٹنتصویر: AP

ملائشیئن گراں پری اکتیسویں لیپ کے مکمل ہونے کے بعد بتیسویں چکر میں تھی توزوردار بارش کی وجہ سے ریس کو روک دیا گیا۔ اِس کی ایک وجہ ڈرائیوروں کو دور دیکھنے میں دشواری کا سامنا تھا۔ ویسے انہوں نے اپنی اپنی گاڑیوں کو کچھ دیر بارش میں ضرور ڈرائیو کیا۔ کسی ممکنہ حادثے کے تناظر میں ریس روکنا ضروری سمجھا گیا۔ موسلا دھا بارش کے باعث ٹریک پر خاصا پانی کھڑا ہو گیا اور ریس کو دوبارہ شروع کرکے مکمل کرنا دشوار ہو گیا۔ ویسے بھی ریس کے لئے مقررہ وقت دو گھنٹے کا تھا اور جونہی وقت مکمل ہوا تو ریس کو ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ خراب روشنی اور گیلے ٹریک کو دیکھتے ہوئے منتظمین نے ریس کو اکتیس مکمل لیپ کے بعد ختم کر دینے میں عافیت سمجھی ۔ بعد میں تمام ڈرائیور بھی صورت حال کو خراب اور خطرناک قرار دے رہے تھے۔

BdT Formel 1 in Australien
جینسن بٹن، آسٹریلئن گرا پری میں موٹر کار بران پرتصویر: AP

منسوخی کے بعد انتظامیہ نے برطانوی Jenson Button ڈرائیور کو فاتح قرار دے دیا۔ وہ بران جی پی کو چلا رہے تھے۔ مسلسل اکتیس چکر یا لیپ مکمل ہونے پر بٹن نے اپنی سبقت کو برقرار رکھا تھا۔ دوسری پوزیشن پر جرمن ڈرائیور Nick Heidfeld کو حاصل ہوئی جو بی ایم ڈبلیو سوبر کو ڈرائیو کر رہے تھے۔

Nick Heidfeld Formel 1
جرمن فارمولا ون ڈرائیور نِک ہائیڈفیلڈتصویر: AP

تیسرے مقام کے حقدار ٹویوٹا گاڑی پر سوار Timo Glock ٹھہرے۔ دفاعی چیمپئن لوئیس ہملٹن کو ساتویں پوزیشن حاصل ہوئی۔ گزشتہ سال کی چیمپئن گاڑی فراری ابھی تک کوئی پوائنٹ کو حاصل نہیں کر سکی ہے۔

سالِ رواں کی دوسری ریس پچھتر فی صد مکمل نہیں ہوئی تھی جب تیز بارش کی وجہ سے ریس کو روکنا پڑا۔ فارمولا ون کے قوانین کے مطابق تمام ڈرائیور اور گاڑیوں کو آدھے پوائنٹ دیئے جائیں گے۔ اِس سے قبل سن اُنیس سو اکیانوے میں آسٹریلئن گراں پری کو شدید بارش کے باعث چودہ لیپ کے بعد منسوخ کردینا پڑا تھا۔

ہفتہ کو پول پوزیشن کے لئے ریس کا اہتمام تھا۔ برطانیہ کے ڈرائیور Jenson Button مسلسل دوسری بار اتوار، پانچ اپریل کی ملائشیئن گراں پری میں پہلی پوزیشن کے حقدار ٹھہرے ہیں۔ وہ بران جی پی گاڑی کو چلا رہے تھے۔ Jenson Button نے گزشتہ ہفتے سال رواں کی فارمولا ون موٹر ریس کو جیتا تھا۔ دوسری پوزیشن پر Jarno Trulli ٹویوٹا گاڑی تھے۔ گزشتہ سال دفاعی چیمپئن لوئیس ہملٹن کو بارہویں پوزیشن حاصل ہوئی تھی۔

ملائشیئن گراں پری کے ٹریک کا ایک چکر کا فاصلہ ساڑھے پانچ کلو میٹر سے کچھ زائد ہے اور کل چھپن چکر پر مشتمل ہے۔سیپانگ ٹریک دارالحکومت کوالالم پور کے نواح میں واقع ہے۔ اِس ٹریک پر ڈرائیور کو بہت زیادہ سپیڈ حاصل کرنے کی مہلت نہیں ملتی اور مسلسل اُس کو اپنی مہارت کا ثبوت دینا ہوتا ہے۔