1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ملک پر حکمرانی کا اختیار صرف عوام کو ہے، گیلانی

29 مارچ 2008

نو منتخب وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد اپنے خطاب میں حکومت کے پہلے سودن کے پروگرام کا اعلان کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/DYD2
تصویر: AP

وزیر اعظم نے ملک میں طلبہ، ٹریڈ یونین اور میڈیا پر عائد پابندی اٹھانے ، روز گار کے نئے مواقع پیدا کرنے ، اور فوجی افسران کی سول اداروں سے واپسی جیسے کئی اقدامات کا اعلان کیا۔ انہوں نے کو کہا کہ نئی حکومت صرف وہی اقدامات اٹھائے گی کہ جو پاکستان کو مستحکم کریں گے۔ دہشت گردی سے نمنٹنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں ناخواندگی کی وجہ سے دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے شدت پسندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ہتھیار پھینک کر امن کا راستہ اختیار کرے گا حکومت اس سے تعاون کرے گی۔ جبکہ ساتھ ہی انہوں نے قبائلی علاقوں میں ایف سی آر کے قوانین کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔

یوسف رضا گیلانی پاکستان کے وہ واحد وزیراعظم ہیں کہ جنہیں حذب مخالف نے بھی اعتماد کا ووٹ دیا