1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ملک کے لئے آئی سی ایل کی پیشکش ٹھکرائی:مشرفی مرتضی

24 ستمبر 2008

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان مشرفی مرتضیٰ نے کہا ہے کہ انہوں نے ملک کی خاطر انڈین کرکٹ لیگ کی پیشکش کو ٹھکرادیا۔

https://p.dw.com/p/FOSV
تصویر: Harun Ur Rashid Swapan

آئی سی ایل نے دوسرے سیزن کے لئے بنگلہ دیش کے تیرہ کھلاڑیوں پر مشتمل ڈھاکا وارئیرز ٹیم تشکیل دی ہے۔ بنگلہ دیش کے نائب کپتان مشرفی مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ انہیں بھی آئی سی ایل حکام کی جانب سے ڈھاکا وارئیرز کی نمائندگی کرنے کی پیش کش ہوئی تھی تاہم انہوں نے بنگلہ دیش کے لئے کھیلنے کو ترجیح دی۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اس آفر میں کوئی دلچسپی نہیں تھی ،اس لئے انہوں نے اس بارے میں کسی کو آگاہ نہیں کیا۔ مرتضیٰ نے ان اطلاعات کو غلط قرار دیا کہ آئی سی ایل کی آفرز کے باعث بنگلہ دیشی کھلاڑی دورہ آسٹریلیا میں اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے۔ آئی سی ایل سے معاہدہ کرنے والے تین کھلاڑی فرہاد رضا، دھیمان گھوش اور الوک کپالی آسٹریلیا کا دورہ کرنے والی ٹیم میں شامل تھے۔

مرتضیٰ نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی ایل جوائن کرنے والے کھلاڑیوں پر عائد دس سالہ پابندی کے حوالے سے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے پا س اب بھی ایسے باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں جو ٹیم میں آکر اچھی کارکردگی دکھانے کے لئے بے چین ہیں۔