1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ممبئی میں گھوڑا گاڑیاں، بندش دور نہیں

7 اکتوبر 2011

بھارت کے تجارتی اور فلمی مرکز ممبئی کو وہاں چلنے والی گھوڑا گاڑیوں کی وجہ سے بھی شہرت حاصل ہے۔ تاہم اب جلد ہی ممبئی میں گھوڑا گاڑیوں پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

https://p.dw.com/p/12ndd
تصویر: UNI

یہ گھوڑا  گاڑیاں دنیا بھر سے بھارت کا رخ کرنے والے سیاحوں کی توجہ اور دلچسپی کا مرکز رہی ہیں، تاہم اب لگتا یوں ہے کہ شاید جلد ہی انتظامیہ ممبئی میں گھوڑا اور گدھا گاڑیوں پر مکمل پابندی عائد کر دے گی ہے۔ ان دِنوں وہاں جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے تنظیموں کی طرف سے ان گاڑیوں پر پابندی کے حوالے سے مقامی عدالت سے بھی رجوع کیا گیا ہے۔ اس سے قبل حیوانوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے تنظیمیں جانوروں کے ساتھ ناروا سلوک کی وجہ سے حیوانی مشقت سے چلنے والی گاڑیوں پر پابندی کے مطالبات کرتی آئی ہیں۔ اب ان آوازوں میں بھارتی فلمی ستاروں کی آوازیں بھی شامل ہو گئی ہیں۔

Kaschmir Konflikt: Flüchtlinge an der indisch-pakistanischen Grenze
حقوق حیوانی کی تنظیموں کے مطابق جانوروں سے ناروا سلوک برتا جاتا ہےتصویر: AP

بھارت میں پیپلز فار ایتھیکل ٹریٹمنٹ آف اینیملز یا PETA نامی تنظیم نے اس حوالے سے رواں ہفتے شہری انتظامیہ کے لیے ایک کھلا مراسلہ بھی تحریر کیا ہے، جس میں قانون سازوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر ممبئی شہر میں گھوڑا اور گدھا گاڑیوں پر پابندی کا قانون پاس کریں۔

اس کھلے خط میں اس تنظیم کا کہنا ہے،’’گھوڑوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے۔ انہیں نہ دھوپ سے محفوظ رکھا جاتا ہے نہ بارش سے۔ انہیں پچاس پچاس گھوڑوں کے چھوٹے اصطبل میں رکھا جاتا ہے۔ انہیں خوراک میسر بھی ہو تو دوسرے درجے کی ہوتی ہے اور انہیں مناسب مقدار میں پانی بھی مہیا نہیں کیا جاتا۔‘‘

PETA کے مطابق بہت سے جانور زخمی ہونے، جسم میں پانی کی کمی واقع ہو جانے اور کمزوری کی صورت میں طبی امداد سے بھی محروم رہتے ہیں۔ جبکہ بہت سے جانور تو ایسے ہیں، جنہیں کبھی ڈاکٹر کے پاس لے جایا ہی نہیں گیا۔

رپورٹ: عاطف توقیر

ادارت: افسر اعوان

 

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں