1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ممبئی کی سڑکیں مزید رنگین : ٹیکسیوں کے رنگ میں تبدیلی کا فیصلہ

17 ستمبر 2010

بھارت کےاقتصادی اور تفریہی مرکز ممبئ میں ایک صدی سے رائج کالی پیلی ٹیکسی کے رنگ میں حکومت کے جانب سے تبدیلی کے اعلان کے بعد ٹیکسی مالکان شدید ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/PEeV
ممبئ کی پہچان ، تقریباﹰ ایک صدی سے رائج کالے اور پیلے رنگ کی ٹیکسیتصویر: AP

بھارتی ریاست مہارشٹرا کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ رادھا کرشنا ویکھے پٹیل کے مطابق ممبئی میں آنے والی اب تمام نئ ٹیکسیاں بادامی رنگ کی ہونگی جن پر بھورے رنگ کا باڈر بنا ہوگا،مگر ٹیکسی مالکان کی سب سے بڑی یونین نے یہ فیصلہ یہ کہ کر ماننے سے انکار کردیا ہے کہ ان سے اس بارے میں کوئی مشورہ نہیں لیا گیا ہے۔

ممبئی ٹیکسی ڈرایوروں کی سب سے بڑی تنظیم کے جنرل سیکریٹری اے ایل کواڈروس کا کہنا ہے 'شہر میں دورنگ کی ٹیکسیاں ہوجائیں گی اور یہ لوگوں کے لئے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے '۔ ان کا مزید کہنا تھا 'وزیر صاحب نے یہ فیصلہ یونین سے بات کئے بغیر کیا ہے اور یہ کوئی اتنا ضروری فیصلہ بھی نہیں تھا، ان کو کسی اور ضروری موضوع پر دھیان دینا چاہیے'۔

Indien Bombay Worli
بھارت کا اقتصادی اور تفریہی مرکز ممبئ .تصویر: picture-alliance/ dpa

کواڈروس کی تنظیم چالیس سے پچپن ہزار ٹیکسی ڈرایوروں کی نمائندگی کرتی ہے،ان کے مطابق اس فیصلے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ ممبئی کی کالی اور پیلی ٹکسیاں شہر کی ایسی ہی پہچان ہیں جیسے لندن کی کالی ٹیکسی اور نیویارک کی پیلی ٹیکسیاں ان شہروں کی پہچان بنی ہوسی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ اس ضمن میں وزیر ِ ٹرانسپورٹ کو ایک احتجاجی خط بھی لکھیں گے۔

ممبئی میں موٹر ٹیکسیاں بیسویں صدی کے اوئل میں استعمال ہونا شروع ہویئں تھیں اور جب سے یہ ٹیکسیاں ممبئی کی ایک پہچان بن گئیں جو کہ بالی وڈ کی ہر فلم میں اور مبئی کی سوغاتوں پر بھی بنی ملتی ہیں۔ان تمام ٹیکسیوں میں سب سے مشہور ٹیکسی اٹلی کی فیئت اور بھارت کی پریمیئر اٹومابائل کمپنی کی مشترکہ ٹیکسی پریمیئر پادمہ ہے جس کا میٹر اس کے بونٹ پر لگا ہوا ہے اور ممبئی میں اگرچہ تکلیف دہ مگر سستی سواری تصور کی جاتی ہے۔

سال 2000 میں پریمیئر آٹوموبائل کمپنی نے پریمیئر پادمہ بنانی ختم کردیں تھیں اور گزشتہ سالوں میں حکومت کی طرف سے پچیس سال پرانی ٹیکیساں سڑکوں پر سے ہٹانے کے اعلان کے بعد اس کی جگہ نئ الیکٹرکل میٹر والی ٹیکسیوں نے لے لی ہے۔

رپورٹ: سمن جعفری

ادارت: کشور مصطفیٰ