1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

منشیات کی ترسیل، میکسیکو سے یورپ

ندیم گِل25 دسمبر 2008

میکسیکو نے گزشتہ کچھ عرصے میں اپنے ہاں منشیات کا کاروبار کرنے والے بدنام زمانہ گروہوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ تاہم ان جرائم پیشہ گروہوں نے اپنے اس غیرقانونی کاروبار کو جاری رکھنے کے لئے نیا راستہ نکال لیا ہے

https://p.dw.com/p/GN5C
میکسیکو کے منشیات کے تاجر کی یورپ تک اسمگلنگ کے لئے افریقہ کا راستہ استعمال کرتے ہیں۔تصویر: AP

اب یہ منشیات کے تاجریورپی ممالک کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ اب میکسیکو سے منشیات افریقہ کے راستے یورپ پہنچائی جا رہی ہیں۔

میکسیکو کے منشیات کے تاجر اپنی روایتی منڈی، امریکہ کے بجائے اور بھی زیادہ پرکشش ثابت ہونے والے یورپ میں مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں۔ اس کا اندازہ اقوام متحدہ کے ان اعدادوشمار سے لگایا جا سکتا ہے کہ یورپ میں امریکہ کے مقابلے میں کوکین کی فروخت چار گنا زیادہ ہے۔ 2005 میں میکسیکو سے امریکہ کے علاوہ دوسرے ملکوں میں اسمگلنگ کے لئے جتنی بھی منشیات باہر بھیجی گئی اس کا 80 فیصد یورپ ہی میں فروخت کیا گیا ۔

امریکی حکومت کے اعدادوشمار کے مطابق 1998 سے اب تک مغربی یورپی ممالک میں کوکین کے استعمال میں 60 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ اگر طلب زیادہ ہے تو اسی طرح رسد بھی بہت زیادہ ہو چکی ہے۔

Kaffee Bauer in Äthiopien
کئی افریقی ممالک میں منشیات کا استعمال بہت عام ہےتصویر: AP

میکسیو میں منشیات کا کاروبار کرنے والے جرائم پیشہ گروپوں کی ایک پہچان تشدد بھی ہے۔ ان کے مابین یہ لڑائیاں اس قدر شدید ہوتی ہیں کہ صرف اسی سال 5300 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس تناظر میں میکسیکو میں ایک باقاعدہ کریک ڈاؤن شروع کیا گیا اورصدر Felipe Calderon نے امریکہ کے ساتھ اپنے ملک کی سرحد پر فوج اور وفاقی پولیس کے بھاری دستے بھی تعینات کر دیے۔

امریکہ میں میامی یونیورسٹی میں منشیات کی اسمگلنگ سے متعلقہ امور کے ایک ماہر Bruce Bagley کا کہنا ہے کہ میکسیکو کے صدر کے اسی اقدام نے منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کو نئی منڈیاں تلاش کرنے پر مجبور کردیا اور وہ یورپ جا پہنچے۔

Deutschland Radsport Doping Probe
ماہرین کا خیال ہے کہ ایڈز کے تیزی سے پھیلنے کی ایک بڑی وجہ نشے کے لئے سرنجز یا سوئیوں کا ایک سے زائد بار استعمال بھی ہےتصویر: AP

حال ہی میں میکسیکو سے تعلق رکھنے والے ایسے جرائم پیشہ گروہوں کے بعض انتہائی اہم ارکان کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔ یہ گرفتاریاں ایک بین الاقوامی آپریشن کے دوران عمل میں آئیں جسے "پراجیکٹ ریکننگ" کا نام دیا گیا۔ یہ آپریشن 15 مہینوں تک جاری رہا۔ اس دوران میکسیکو، امریکہ اور یورپ میں اٹلی سے 500 تک افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دوران منشیات کے بین الاقوامی تاجروں نے میکسیکو اور امریکی منڈی کے مقابلے میں یورپی ممالک میں منشیات کی طلب کو پورا کرنے پر زیادہ توجہ دینا شروع کر دی ہے۔ تاہم یورپ ابھی تک ان گروہوں کے درمیان ہونے والی خونریز لڑائیوں سے محفوظ ہے۔