1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

منموہن سنگھ کی وائٹ ہاؤس میں اوباما سے ملاقات

25 نومبر 2009

بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔ اوباما نے کہا کہ وہ افغانستان میں اضافی فوجیوں کی تعیناتی کا فیصلہ بہت جلد کرنے والے ہیں۔

https://p.dw.com/p/Keby
بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھتصویر: UNI

باراک اوباما نے یہ بھی کہا کہ جنوبی ایشیا میں سلامتی کے لئے پاکستان کا کردار بہت اہم ہے۔ بھارتی وزیر اعظم کی امریکی صدر سے ملاقات سے قبل ہی یہ توقع ظاہر کی جارہی تھی کہ افغانستان کی صورت حال ان کے درمیان بات چیت کا موضوع ہو گی۔

مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران صدر اوباما نے کہا کہ وہ افغان مشن مکمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے متعلق امریکی پالیسی کا مسلسل جائزہ بہت مفید رہا ہے۔ اوباما نے کہا کہ القاعدہ اور اس کے اتحادی افغانستان سے اپنی سرگرمیاں نہ چلانے پائیں، اس بات کو یقینی بنانا امریکی مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی صلاحیتوں کو کم سے کم کیا جا رہا ہے، اور حتمی مرحلے پر ان کے نیٹ ورک تباہ کر دیے جائیں گے۔

Amerika Barack Obama Solar Energie Zentrum
امریکی صدر باراک اوباماتصویر: picture-alliance/ dpa

امریکی صدر باراک اوباما نے کہا کہ دُنیا کی سب سے بڑی جمہوری طاقت بھارت، امریکہ میں معاشی ترقی کے لئے بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اکیسویں صدی کی ایک اہم شراکت داری ہوگی۔

اوباما نے بتایا کہ من موہن سنگھ سے ان کی ملاقات میں تحفظ ماحول کے حوالے سے بھی خاصی پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم کو دونوں ممالک کے درمیان سِول جوہری معاہدے کو حتمی شکل دینے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

بھارتی وزیر اعظم نے بھی کہا کہ دونوں ممالک باہمی مفاد کے لئے بہتر اقتصادی تعلقات قائم کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور تکنیکی تعاون سمیت دیگر شعبوں میں بھی جامع نتائج کے حصول پر اتفاق ہوا ہے۔

Jennifer Hudson, Grammy 2009
گلوکارہ جینیفر ہڈسن بھی عیشائیے کے مہمانوں میں شامل تھیںتصویر: AP

امریکہ اور بھارت کے درمیان نئی اقتصادی شراکت داری کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اس کا افتتاح امریکی سیکریٹری خزانہ ٹموتھی گائتنر آئندہ برس کے آغاز پر کریں گے۔ اس شراکت داری کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مستحکم بنانا ہے۔

دوسری جانب امریکی سیکریٹری خزنہ ٹموتھی گائتنر نے کہا کہ بھارت ایک ابھرتی ہوئی اقتصادی طاقت ہے، جس کے ساتھ امریکہ کے اقتصادی تعلقات کی اہمیت روز افزوں بڑھ رہی ہے۔

منگل کو وائٹ ہاؤس میں بھارتی وزیر اعظم کے اعزاز میں ایک پرتعیش اعشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا۔ امریکی گلوکارہ جینیفر ہڈسن اور بھارتی موسیقار اے آر رحمٰن بھی اعشائیے کے مہمانوں میں شامل تھے۔

رپورٹ: ندیم گِل

ادارت: عابد حسین

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید