1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

منگولیا میں حالات قابو میں

3 جولائی 2008

منگوليا میں پارليمانی انتخابات کے بعد ہونے والے شديد ہنگاموں کے بعد پانچ افراد ہلاک اور تين سو سے زيادہ زخمی ہو چکے ہيں۔ملک ميں ہنگامی حالات کا نفاذ ہے ليکن اس دوران صورتحال پر سکون ہے۔

https://p.dw.com/p/EVyT
منگولیا میں فسادات کے بعد اب دوبارہ سکون ہو گیا ہے۔تصویر: AP

منگولیا میں گزشتہ دنوں انتخابات کے بعد پھوٹ پڑنے والے ہنگاموں کے بعد لگائی گئی ایمرجنسی کے نتیجے میں ملک میں گزشتہ روز امن دیکھنے میں آیا۔ منگولیا کی حکمران عوامی انقلابی جماعت نے اتوار کے روز ہونے والے پارلمانی انتخابات میں فتح حاصل کر لی تھی تاہم حزبِ مخالف جمہوری پارٹی کا الزام ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کروائی گئی تھی۔

انتخابات کے بعد بھڑک اٹھنےوالے فسادات میں پانچ افراد کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔

Ausschreitungen Ulan Bator Mongolei
مظاہرین نے سرکاری اور نجی املاک بھی نقصان پہنچایاتصویر: AP

ہلاک ہونے والوں میں ایک جاپانی صحافی بھی شامل ہے۔ پولیس نے سینکڑوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔ اتوار کے انتخابات کے نتائج پر عوامی مظاہروں پر قابو پانے کےلئے منگولیا کے صدر نے دارلحکومت میں چار دن کے لئے ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیاہے۔ حزب اختلاف ڈیموکریٹک پارٹی نے برسر اقتدار MPRP سیاسی جماعت پر دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے۔گزشتہ روز مظاہرین نے دارلحکومت میں MPRP کے صدر دفتر کو آگ لگا دی تھی۔