1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مولانا عبدالعزیز رہا

15 اپریل 2009

سپریم کورٹ نے لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کو چلڈرن لائبریری قبضہ کیس میں ضمانت پر رہا کردیا ہے۔

https://p.dw.com/p/HXdL
مولانا عبدالعزیز کی رہائی پر پاکستان کو کئی طبقوں کو متعدد تحفظات ہیںتصویر: AP

درخواست ضمانت کی سماعت جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں جسٹس سرمد بلال عثمانی اور جسٹس سید زاہد حسین پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کی۔


مولانا عبدالعزیز کے وکیل کے مطابق مولانا عبدالعزیز کے خلاف تمام مقدمات بدنیتی پر مبنی ہیں۔ مجموعی طور پر ان کے خلاف ستائس مقدمات درج کئے گئے تھے جن میں پہلے ہی اسلام آباد ہائی کورٹ اور دیگر عدالتیں پچیس مقدمات میں ان کی ضمانت منظور کرچکی تھیں جب کہ ایک مقدمے میں عدالت نے انہیں بری کر دیا تھا۔

مولانا العزیز کے وکیل شوکت صدیقی نے عدالت میں کہا کہ چلڈرن لائبریری پر قبضے کا مقدمہ وہاں کے چوکیدار کی درخواست پرمولانا عبدالعزیز کے خلاف قائم کیا گیا تھا جبکہ چلڈرن لائبر یری پر قبضے سے مولانا عبدالعزیز کا کوئی تعلق نہیں تھا۔

مولانا عبدالعزیزکو لال مسجد آپریشن کے دوران برقعہ پہن کر فرار ہونے کی کوشش میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ جب کہ اس آپریشن میں مولانا عبدالعزیز کے بھائی غازی عبدالرشید سمیت تقریبا سو افراد ہلاک ہوئے تھے۔