1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

موہالی ٹیسٹ بغیر نتیجے کے ختم

خبر رساں ادارے23 دسمبر 2008

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان موہالی میں کھیلے جانے والا دوسرا ٹیسٹ میچ بغیر ہار جیت کے فیصلے کے ختم ہوگیا ہے اور اس طرح بھارت نے دو میچوں پر مبنی ٹیسٹ سیریز کو ایک۔صفر سے جیت لیا ہے۔

https://p.dw.com/p/GLxC
انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان موہالی میں کھیلے جانے والا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تاہم بھارت نے ٹیسٹ سیریز ایک۔صفر سے جیت لیتصویر: AP

بھارت نے آج منگل کو میچ کے آخری دن سات وکٹیں گنوا کر 251 رنوں پر اپنی دوسری اننگز ڈکلئیر کردی۔ افتتاحی بیٹسمین گوتم گمبھیر دوسری اننگز میں اپنی سنچری مکمل نہیں کرسکے، وہ گریم سوان کی گیند پر97 رن بناکر آوٴٹ ہوگئے۔ گمبھیرنے موہالی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 179 رن اسکور کئے تھے۔

Yuvraj Singh Cricket
یوراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ نے موہالی ٹیسٹ میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیاتصویر: AP

بھارت نے انگلینڈ کے سامنے 43 اووروں میں 403 کا تقریباً ناممکن ہدف رکھا، انگلینڈ کی ٹیم نے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر64 رن بنائے۔

Gautam Gambhir Cricket
بھارتی افتتاحی بیٹسمین گوتم گمبھیر نے موہالی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 179 جبکہ دوسری اننگز میں 97 رن بنائےتصویر: AP

وکٹ کیپر بیٹسمین مہیندر سنگھ دھونی کی قیادت میں بھارت نے چنئی میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو چھہ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دھونی کی کپتانی میں موہالی میں کھیلے جانے والا ٹیسٹ ایسا پہلا میچ ہے جو بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔ اس سے قبل دھونی کی سربراہی میں بھارت نے گُزشتہ چار ٹیسٹ میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔

موہالی ٹیسٹ میچ کے دوران خراب موسم اور خراب روشنی کے باعث کرکٹ کا کھیل بہت حد تک متاثر ہوا اور بہت وقت ضائع بھی ہوگیا۔