1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

موہالی ٹیسٹ :بھارت کی میچ پر مکمل گرفت

20 اکتوبر 2008

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان موہالی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز گوتھم گمبھیر کی سینچری اور سہواگ کی عمدہ اننگز کے بعد بولنگ کے شعبے میں بھی شاندار کارکردگی سے بھارت کی میچ پر گرفت مضبوط ہو گئی ہے ۔

https://p.dw.com/p/Fda2
تصویر: AP


بھارت نے چو تھے دن اپنی دوسری نامکمل ننگز کا آغازبغیر کسی وکٹ کے نقصان کے ایک سو رنز سے کیا۔ سہو اگ اورگمبیھرکی اوپنگ جوڑی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کر تے ہو ئے اسکورکو آگے بڑھایا، دنوں اوپنرز نے کینگرو باؤلرز کو اعتماد کے ساتھ کھیلا۔

آسٹریلیا کو پہلی کامیابی اس وقت حاصل ہوئی جب 182 کے مجموعی اسکورپر سہو اگ، سڈل کی گیند پر ہیڈن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، انہو ں نے 90 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں آٹھ چوکے بھی شامل تھے ۔

Cricket Test Match zwischen Indien und Australien
بھارت نے بیٹنگ کے ساتھ ساتھ بولنگ کے شعبے میں بھی زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔تصویر: AP



سہواگ کے آؤٹ ہونے کے بعد بھارتی کپتان دھونی میدان میں اترے انہوں نے گمبھیر کے ساتھ مل کر اسکورمیں 42 رنز کا اضافہ کیا۔ 224 رنز پر آسٹریلیا کو دوسری کامیابی گمبھیر کی وکٹ کی صورت میں ملی، وہ وائٹ کے ہاتھوں شکار ہوئے۔ گمبھیر نے شاندار سنچری اسکور کی، انہوں نے 148 گیندوں پر104 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ سہواگ 90 اورگنگولی 27رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ دھونی 68 اور سچن ٹنڈولکر 10رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے بریٹ لی، سڈل اور وائٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹیسٹ کے چوتھے روز بھارت نے 314 رنزپر اپنی انگز ڈکلئیر کر دی آسٹریلیا کو مچ جیتنے کے لئے مجموعی طور پر516 رنز درکار ہیں

Cricket Test Match zwischen Indien und Australien
آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ آؤٹ ہو کر واپس پویلین جا رہے ہیں۔تصویر: AP

آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز کچھ زیادہ متاثر کن دکھائی نہیں دیا۔آسٹریلیا نے اپنی ابتدائی پانچ وکٹیں جلد کھو دیں۔ چوتھے روز کے اختتام پر آسٹریلیا 141رنز 5 کھلاڑیوں کے نقصان پراپنی دوسری اننگز کھیل رہا ہے۔ چھوتھے روزکے کھیل میں بھارت کی جانب سے ہربجن سنگھ نے تین جب کہ شرما نے دو آسٹریلوی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ آسٹریلوی بلے باز کلارک اورمیتھیو ہیڈن وکٹ پر موجود ہیں مگر آسٹریلیا ایک کمزور پوزیشن میں آچکا ہے اور کھیل پر بھارتی ٹیم کی گرفت بہت مضبوط دکھائی دیتی ہے۔