1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

موہالی ٹیسٹ: بھارت کی پوزیشن مستحکم

19 اکتوبر 2008

بھارتی شہر موہالی میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر بھارتی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں سو رنز بنائے ہیں اور اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا ہے۔

https://p.dw.com/p/Fd0w
دوسرے ٹیسٹ میں فتح کے لیے پر امید بھارتی ٹیمتصویر: AP

بھارت کو آسٹریلیا پر اب تین سو ایک رنز کی ثبقت حاصل ہو چکی ہے۔ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں محض دو سو اڑسٹھ رنز اسکور کیے جس نے میچ میں اس کی پوزیشن کم زور کردی ہے۔

Cricket Test Match zwischen Indien und Australien
آسٹریلوی ٹیم کے کپتان رکی پونٹنگ دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جلد آؤٹ ہوگئےتصویر: AP

بھارت کی جانب سے لیگ اسپنر امیت مشرا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور اکہتر رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ پچیس سالہ مشراکپتان انیل کمبلے کے زخمی ہونے کے باعث یہ میچ کھیل رہے ہیں۔ بھارت کی دوسری اننگز میں میچ ختم ہونے تک وریندر سیہواگ نے ترپّن اور گوتم گھمبیر نے چھیالیس رنز بنائے تھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے سب سے بہتر کارکردگی آل راؤنڈر شین ہاٹسن کی طرف سے سامنے آئی جنہوں نے بریٹ لی کے ساتھ آٹھویں وکٹ کی شراکت میں تہتر رنز کا اضافہ کیا۔