1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

میاں داد، پی سی بی کے ڈائریکٹر جنرل

20 نومبر 2008

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بلّے باز جاوید میاں داد کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کردیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/Fyef
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے جاوید میاں داد اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک پاکستانی کرکٹ کی نگرانی کریں گے۔تصویر: AP

جاوید میاں داد نے اپنی تقرری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ضروری اقدامات کریں گے اور کوشش کریں گے کہ پاکستان کرکٹ کی دنیا میں اپنا کھویا ہوا وقار دوبارہ حاصل کرسکے۔ جاوید میاں داد نے اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نو منتخب چیئر مین اعجاز بٹ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے جاوید میاں داد اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک پاکستانی کرکٹ کی نگرانی کریں گے۔ ایک سو چوبیس ٹیسٹ میچوں میں آٹھ ہزار آٹھ سو بتیس رنز بنانے والے جاوید میاں داد کا شمار کرکٹ کی تاریخ کے اہم ترین بلّے بازوں میں کیا جاتا ہے۔