1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

میران شاہ:مبینہ امریکی میزائل حملہ

خبررساں ادارے31 اکتوبر 2008

پاکستانی سیکورٹی حکام کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے، میر علی میں ایک مبینہ امریکی میزائل حملے میں، کم از کم سولہ غیر ملکی عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/FlNX
مبینہ امریکی میزائل حملے، پاکستانی قبائلی علاقوں میں زوزمرہ کا معمول بن چکے ہیں۔تصویر: AP

حکام کے مطابق میزائل حملے کے نتیجے میں مارے جانے والے افراد میں القاعدہ کے دو اعلیٰ کمانڈر بھی شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مزکورہ میزائل حملے کا ہدف، القاعدہ کے مالی شعبے کے کوارڈینیٹر، ابو عکاسا الاعراقی تھے، جو مقامی رپورٹوں کے مطابق ہلاک ہوگئے ہیں۔ تاہم آزاد ذرائع سے اس اطلاع کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔


ابھی دو روز قبل ہی پاکستان نے اسلام آباد میں واشنگٹن کے سفیر کو طلب کرکے قبائلی علاقوں میں امریکی حملوں پر تشویش ظاہر کی تھی۔ خبر رساں ادارے، اے ایف پی کے مطابق، پاکستانی فوج کے ایک عہدے دار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ بتایا کہ تازہ امریکی میزائل حملہ کامیاب رہا ہے، اور اس میں عرب سے تعلق رکھنے والے سولہ عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ تاہم مقامی لوگوں کے مطابق اس حملے میں مقامی قبائل، امان اللہ داوار کے گھر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اے ایف پی کے اعدادوشمار کے مطابق گُزشتہ دس ماہ کے اندر پاکستان کے قبائلی علاقوں پر تازہ امریکی حملہ، سترہواں حملہ تھا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایک اور مشتبہ امریکی میزائل حملے میں سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔