1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

میشاعیل شوماخر کی ریٹائیرمنٹ، ایک تاریخ ساز عہد کی تکمیل

23 اکتوبر 2006

عہد حاضر کے مقبول ترین جرمن کھلاڑیوں میں سے ایک ، سات مرتبہ موٹر ریسنگ کے فارمولا ون مقابلوں کے عالمی چیمپئین بننے والے مشاعیل شوماخر 15 برس سے زائد عرصے پر محیط ایک تاریخ ساز کیرئیر کے اختتام پرساؤ‎پاؤلو میں، برازیلین گراں پری میں شرکت کے بعد، جو امسالہ سیزن کی آخری دوڑ تھی، اتوار کے روز موٹر ریسنگ سے حتمی طور پر ریٹائیر ہو گئے۔

https://p.dw.com/p/DYNQ
شوماخر ہسپانوی ڈرائیور Alonso کو دوسری مرتبہ عالمی چیمپئین بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے
شوماخر ہسپانوی ڈرائیور Alonso کو دوسری مرتبہ عالمی چیمپئین بننے پر مبارکباد دیتے ہوئےتصویر: AP

اس وقت 37 سالہ شوماخر نے ایک پیشہ ورڈرائیور کے طور پر 90 کے عشرے کے اوائل سے لے کر اس سال اکتوبر کے آخر تک کل 250 گراں پری مقابلوں میں حصہ لیا جن میں سے 91 میں انہیں کامیابی حاصل ہوئی۔ ان کے بعد Formula One کی تاریخ کے سب سے کامیاب ترین ڈرائیور فرانس کے Alain Prost ہیں جنہوں نے 51 گراں پری مقابلے جیتے تھے۔