1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

میونخ ٹاپ پوزیشن بچانے کے لئے کوشاں

10 اپریل 2010

جرمن قومی فٹ بال چیمپیئن شپ میں ہفتہ کے مقابلوں میں شالکے کا ہنوور سے اور بائر لیورکوزین کا میچ بائرن میونخ سے اہم ہوگا۔ ان کے نتائج اس ہفتے بنڈس لیگا کے پوائنٹس ٹیبل پر نمبر ایک ٹیم کا تعین کریں گے۔

https://p.dw.com/p/MsHT
میونخ کےکھلاڑیتصویر: AP

جرمن قومی فٹ بال چیمپیئن شپ میں ہفتہ کے مقابلوں میں شالکے کا ہنوور سے اور بائر لیورکوزین کا میچ بائرن میونخ سے اہم ہوگا۔ ان کے نتائج اس ہفتے بنڈس لیگا کے پوائنٹس ٹیبل پر نمبر ایک ٹیم کا تعین کریں گے۔

اس وقت بنڈس لیگا کے ٹیبل پر مونشن 59 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ شالکے ایک ہی پوائنٹ کے فرق سے اس سے ایک ہی قدم پیچھے یعنی دوسرے نمبر پر ہے۔

میونخ نمبر ایک کی پوزیشن کے لئے شالکے کو حالیہ ہفتوں میں دو مرتبہ پچھاڑ چکی ہے۔ ہفتہ کے میچ میں جیت کے ساتھ یہ پوزیشن برقرار رکھنا میونخ کے لئے ایک چیلنج ہے۔ اس کے حق میں اچھی بات یہ ہے کہ اسے جیت کے لئے فیورٹ بھی قرار دیا جا رہا ہے، جس کی وجہ لیورکوزین کی مسلسل تین مقابلوں میں شکست ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر لیورکوزین ہے اور اسے 53 پوائنٹس حاصل ہیں۔ ڈورٹمنڈ ایک پوائنٹ کی کمی کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ بریمن 48 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ ٹاپ ٹین کی دیگر ٹیموں میں بالتریت ہیمبرگ، شٹٹ گارٹ، فرینکفرٹ، وولفس برگ اور مائنز شامل ہیں۔

Fußball Bundesliga Borussia Mönchengladbach Eintracht Frankfurt
میونشن نے فرینکفرٹ کو دو صفر سے ہرایاتصویر: picture-alliance/dpa

ہفتہ کے دیگر مقابلوں میں برلن کا سامنا شٹٹ گارٹ سے ہوگا۔ مائنز کی ٹیم ڈورٹمنڈ کا سامنا کرے گی۔ کولون اپنا میچ ہوفن ہائیم کے خلاف کھیلے گی جبکہ بریمن فرائی برگ کے خلاف۔

جرمن قومی فٹ بال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کے 30 ویں میچ ڈے کا آغاز جمعہ کو ہوا۔ پہلے روز اس سلسلے کا پہلا میچ میونشن گلاڈ باخ اور فرینکفرٹ کے درمیان کھیلا گیا، جسے میونشن نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔ حسب معمول ہفتہ کو چھ میچ کھیلے جا رہے ہیں۔ اتوار کو اس میچ ڈے کے دو آخری میچ ’بوخم اور ہیمبرگ‘ اور ’نیوریمبیرگ اور وولفس بیرگ کے درمیان کھیلے جائیں گے۔

رپورٹ: ندیم گِل

ادارت: گوہر نذیر گیلانی