1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

'میڈی ایٹر' نامی دوا تین دہائیوں میں 500 اموات کا سبب بنی

16 نومبر 2010

صحت سے متعلق فرانسیسی حکام نے کہا ہےکہ گزشتہ برس ممنوع قرار دی جائے والی ذیابیطس کے مرض میں استعمال کی جانے والی ایک دوا کے استعمال سے تین دہائیوں کے دوران پانچ سو افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

https://p.dw.com/p/QAg4
تصویر: Fotolia/Evgeny Rannev

ادویات کی چھان بین کرنے والے فرانسیسی ادارے Afssaps نے ذیابیطس کے ایسے مریضوں کو جو بھوک کم کرنے کے لیےکبھیMediator نامی دوا مسلسل تین ماہ تک استعمال کر چکے ہیں وہ فوراﹰ اپنے ڈاکڑ سے رجوع کریں ۔

Afssaps کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ وبائی امراض کے ماہرین کے تجزیے کے مطابق 1976 میں منظر عام پر آنے والی دوا Mediator میں موجود Benfluorex نامی ایک جزو کی وجہ سے 500 لوگ جان بحق ہو چکے ہیں۔

اس دوا پر 2009 میں اس وقت پابندی عائد کر دی گئی تھی جب اس بات کا پتہ چلا تھا کہ یہ دوا دل کے والووز کومتاثر کرتی ہے۔ Afssaps کے ایک اندازے کے مطابق اب تک 50 لاکھ کے قریب افراد ایسی دواؤں کا استعمال کر چکے ہیں جن میں Benfluorex شامل تھا۔

فرانسیسی ماہرطب ڈاکٹر Dr Irene Frachon جنہوں نے Mediator کے حوالے سے رواں برس ایک تحقیقی مقالہ شائع کرایا تھا،اس دوا کو صحت کے لئے انتہائی خطرناک قرار دیتی ہیں ۔ اپنے مقالے میں ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے اب زیادہ گھبرانےکی ضرورت نہیں ہےکیونکہ اس دوا کو استعمال کرنے والے دو ہزار میں سے صرف ایک شخص میں اس دوا کے خطرناک اثرات ظاہر ہوتے ہیں۔ وہ مزید کہتی ہیں، "باوجود اس کے کہ حکام کو کئی بار اس دوا کے نقصانات کے حوالے سے خبردار کیا جا چکا تھا مگر اس پر پابندی عائد کرنے میں بہت دیر لگائی گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس دوا سے متاثر ہونے والوں میں سے 80 فیصد تعداد خواتین کی ہے۔

رپورٹ: عنبرین فاطمہ

ادارت: ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید