1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نائیجیریا میں تیل کی پائپ لائن کا دھماکہ: سینکڑوں ہلاک

26 دسمبر 2006

افریقی ملک نائیجیریاکے بڑے شہر لاگوس میں تیل کی ایک پائپ لائن کے دھماکے میں کم از کم 200 افراد ہلاک ہو گئے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مرنے والوں کی اصل تعداد اِس سے کہیں زیادہ ہو گی۔کچھ ذرائع مرنے والوں کی تعداد 500 تک بھی بتا رہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/DYHy
فائل فوٹو: 2004 میں نائیجیریا میں پائپ لائن میں آگ لگنے کا ایک منظر۔ اِس حادثے میں 150 انسان مارے گئے تھے۔
فائل فوٹو: 2004 میں نائیجیریا میں پائپ لائن میں آگ لگنے کا ایک منظر۔ اِس حادثے میں 150 انسان مارے گئے تھے۔تصویر: picture-alliance / dpa

شہر کے گنجان آباد علاقے میں دھماکے کے کئی گھنٹے بعد تک بھی دھوئیں کے دبیز بادل نظر آ رہے تھے۔25 اور 26 دسمبر کی درمیانی شب چوروں نے اِس پائپ لائن میں شگاف ڈالا تھا، جس کے بعد کئی سو انسان تیل نکالنے کے لئے موقع پر پہنچ گئے۔

نائیجیریا میں اِس سے پہلے بھی ایسے متعدد حادثات رونما ہو چکے ہیں۔