1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نادال اور فیڈررفرنچ اوپن میں رواں دوراں

عطف توقیر / افسر اعوان26 مئی 2009

ٹینس کے عالمی نمبر ایک اور فرنچ اوپن کے دفاعی چیمپئین رافائل نادال برازیل کے موروکو ڈینئل کو شکست دے کر دوسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر گئے ہیں۔ فیڈرر نے بھی اپنے مدمقابل کو شکست دے دی۔

https://p.dw.com/p/Hxfp
رافائل نادال کو ایونٹ کے لئے فیوریٹ سمجھا جا رہا ہےتصویر: AP

ہسپانوی کھلاڑی رافائل نادال نے موروکو ڈینئل کو سات پانچ،چھ چار اورچھ تین سے شکست دی۔ عالمی بمبر دو سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر نے اپنے حریف ہسپانوی کھلاڑی ایلبرٹ مارٹن کو چھ چار،چھ تین اور چھ دو سے باآسانی ہرا کر دوسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

رافائل نادال اس ایونٹ میں بھی اپنی پوری فارم میں دکھائی دے رہے ہیں اور ایونٹ کے فیورٹ سمجھے جا رہے ہیں۔ امریکی کھلاڑی اینڈی روڈک نے رافائل نادال کی فارم کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے اہنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا : ’’ رافائل دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں۔ میں یقین سے کہتا ہوں راجر فیڈرر بھی یہی کہیں گے کہ وہ اس ایونٹ کے لئے فیورٹ ہیں۔‘‘

تاہم رافائل نادال نے اپنی جیت کے بعد دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ یہ میرا بہترین کھیل نہیں تھا لیکن میں تین سیٹ جیت گیا یہ بھی مثبت چیز ہے۔‘‘

عالمی رینکنگ میں چھٹے نمبر کے کھلاڑی اینڈی روڈک نے بھی فرانس کے Romain Jouan کو شکست دے دی۔ 2005 کے بعد فرینچ اوپن میں یہ ان کی پہلی کامیابی تھی۔ روڈک نے یہ مقابلہ چھ دو، چھ چار اورچھ دو سے جیت لیا۔ دیگر مقابلوں میں اٹلی کے Simone Bolelli نے 19ویں نمبر کے کھلاڑی Tomas Berdych کو چھ چار، چھ چار، پانچ سات، چار چھ اور چھ تین سے شکست دی۔